قطر: بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کے صدر عبدالرشید مینگل نے نوبزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی اور ہمایوں عزیز کرد کی ہزاروں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے صوبے میں سیاسی جدوجہد قومی تشخص ، بقاء بلوچ وطن سے محرومیوں کے خاتمہ اور مادر وطن کی دفاع کے لیے کئی دہائیوں پر محیط پارٹی کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے ۔
ماضی میں صوبے کی سیاسی جمود کا وہ لوگ فائدہ اٹھاتے رہے جنہیں اقتدار میں لانے والے عوام نہیں کوئی اور تھے۔ مخصوص طبقے نے یہاں کی برادر اقوام کو تقسیم کرکے صوبے کے وسائل کو بے دریغ لوٹا ہے۔
صوبے میں موجودہ صورتحال کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے 2013 ء کے انتخابات میں پارٹی کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارکر ان لوگوں کو اقتدار تک رسائی فراہم کی جنہوں نے قومی مفادات کا سودا کرکے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔ موجودہ دور حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔
آئندہ انتخابات میں بلوچ سائل وساحل کا نعرہ لگاکر بلوچ قوم کو گمراہ کرکے بلوچوں کے ارمانوں سے کھیلنے والوں کا احتساب عوام آئندہ انتخابات میں کریگی ۔ گزشتہ ساڑے چار سالوں کے دوران بلوچ قوم انکے مکروہ چہرے سے واقف ہوچکی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے بی این پی نے کبھی حصولی موقف پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کریگی ۔ انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بی این پی کے کارواں کا حصہ بنے تکے پارٹی صوبے بھر میں ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت بن کر ساحل وسائل کے تحفظ گوادر سیندک ریکوڈک سمیت قومی تشخص کے دفاع کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرسکے ۔