|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2018

سبی: سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری کو انسداددہشت گرد ی سبی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا ۔

مقدمہ کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو نے سنایا،کورٹ سے باہرآنے پر مری قبائل نے نوابزادہ گزین مری کا ولولہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے اور جلوس کی صورت میں لوکل ریسٹ ہاوس لایا گیا ،ایک دوسروں کو مبارکباد دئیے دی ،مٹھائیاں تقسیم ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری پر کوہلو کے علاقہ منجیرہ لیویز تھانہ پر حملہ دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ میں دہشت گردی ،اور دھماکہ خیز مواد کے دفعات بھی شامل تھے۔

مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت رہا،کوہلو لیویز تھانے پر حملہ دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نوابزادہ گزین خان مری کو انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج مسٹر محمد رفیق لانگو نے جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر باعزت بری ہونے کا حکم دیا ۔

بعدازیں سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری مقدمہ سے باعزت بری ہونے کے بعد جب عدالت سے باہر آئے تو مری قبائل اور حمایتوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کے پتیاں نچھاور کئے اور جلسوس کی صورت میں عدالت سے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاوس لے لایا گیا،ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کئے۔