|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2018

لاہور : لاہور یونیورسٹی اور سی ایس آر پی کے اشتراک سے دوروزہ نیشنل یوتھ سربراہ اجلاس 12 فروری لاہور میں شروع ہوگا۔ اجلا س میں پاکستان سے 150 افراد پر مشتمل وفد شرکت کریگی ۔ جن میں پالیسی بنانے والے اسٹیک ہولڈر شامل ہونگے ۔

سی ایس آر پی کے ڈائریکٹر نسیم خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پروگرام میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی دی جائیگی۔ پروگرام کا مسودہ چارستونوں پرمشتمل ہے ۔

جو پاکستانی نوجوانوں کے دلچسپی کے موضوعات ، نوجونوں کے خیالات کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم کا قیام ، نئے خیالات پیش کرنے اور تجربات بیان کرنے پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف اداروں کے نمائندہ بھی دو روزہ یوتھ سمٹ میں شریک ہونگے۔