|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2018

خضدار : خضدار میں طویل خشک سالی نے شدت اختیار کر گئی، گلہ بانوں کے بھیڑ بکریاں مر رہے ہیں کھڑی فصلیں تباہ ہونے کو ہیں باران رحمت نہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں ۔

خضدار کے عوامی حلقوں کی جانب سے علماء کرام سے باران رحمت کے لئے نماز استسقی پڑھنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں طویل خشک سالی کی وجہ سے جنگلوں میں اگنے والے گھاس کے ذخائر بری طرح خشک ہو کر ختم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے خضدار میں گلہ با نی کرنے والے لوگوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

جس کی وجہ سے ان کے جانور اس قدر لاغر ہیں کہ اگر مزید ان کو چند دن تک گھاس نہیں ملا تو وہ تلف ہوجائیں جبکہ خضدار کے 50 فیصد علاقہ میں گندم کی فصلیں بارانی پانی پر اگا ئے جاتے ہیں کروڑوں روپیہ کے فصلوں اگر آئند چند روز میں پانی نہیں ملے تو یہ فصلیں بھی تلف ہوجائیں گے ۔

خضدار کے عوامی حلقوں نے علماء کرام سے اپیل کیا ہے کہ وہ باران رحمت کے لئے اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق نماز استسقی ٰ کا اہتمام کرکے گناہوں سے اجتماعی استٖغفار کا اہتمام کرائیں ۔