|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2018

نوکنڈی: سیندک پراجیکٹ کے ایم ڈی میر رازق سنجرانی کی کاوشوں سے نوکنڈی شہر کیلئے پانی کا عظیم منصوبہ پایہ تکمیل،شہریوں میں خوشی کا سماں،مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

نوکنڈی شہر کیلئے سیندک پراجیکٹ سوشل فنڈز سے ایم ڈی میر رازق سنجرانی کی کاوشوں سے ستر کلومیٹر دور گھٹ کے مقام سے میٹھے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی جس سے علاقے میں خوشی کا سماں تھا اور قبائلی و سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

کیونکہ نوکنڈی میں ایک عرصے سے پانی کا مسئلہ چلا آرہا تھا لیکن میر رازق سنجرانی نے علاقے کی اہم اور توجہ طلب مسئلے کا نوٹس لیکر گھٹ سے پانی کی فراہمی کا عظیم منصوبہ بناکر اور اسے آج پایہ تکمیل تک پہنچا کر علاقے سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ۔

جس پر علاقے کے قبائلی عمائدین کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ ممبرچاغی خان محمد آصف سنجرانی،خان محمد ابراہیم خان سنجرانی ،میررحمان خان بلوچ مولوی محمد عالم، ملک محمد اعظم محمدزئی حاجی عبدالباقی ریکی ، میرانور جان اہجباڑی اورمحمداشرف حسن زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی کی کوششوں سے گھٹ واٹر سپلائی منصوبہ خوش اسلوبی سے شہر تک پہنچ گئی اور باقاعدہ علاقے میں میٹھے پانی کی فراہمی سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا اور عنقریب اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ہوگا ۔

مقررین نے کہا کہ گھٹ واٹر سپلائی جوکہ نوکنڈی سے 70کلومیٹر دوری پرواقع ہیں جہاں ایم ڈی سیندک ،محکمے کے افیسروں اور ٹھیکیداروں انتھک محنت اور کوششوں سے پایہ تکمیل پہنچ گیا ہیں ۔

انہوں نے کہا گھٹ واٹر سپلائی نوکنڈی کی فراہمی کا سہرا ایم ڈی سیندک کے سر جاتا ہے جنہوں نے فرزند نوکنڈی ہونیکا حق ادا کرکے عوام میں خوشحالی اور پر امیدی کی لہرپیدا کردی انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں سولر اسٹریٹ لائٹس ،انٹر کالج،اور بجلی کا عظیم منصوبہ بھی میر رازق سنجرانی اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی میر اعجاز خان سنجرانی کی کاوشوں سے علاقہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔