|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2018

گوادر :  میرانی ڈیم سے گوادرکو پانی کی سپلائی متاثر۔میرانی ڈیم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا۔ گوادر میں پانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ۔

تفصیلا ت کے مطابق گوادکو میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے اس ضمن میں معلو م ہوا ہے کہ گزشتہ روز یہاں سے جانے والے ٹینکر خالی لوٹ آئے ہیں جس کے بارے میں ٹینکر مالکان کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ ڈیم کے جس مقام سے وہ پانی بھر نے جاتے تھے وہاں پانی کاذخیر ہ کم پڑ گیا ہے اور ڈیم سے پانی نکالنے میں دشواری کے پیش نظر ان کے ٹینکر کو خالی لوٹنا پڑا۔

واضح رہے کہ گوادر میں آبی بحران کو 8ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے اور عارضی بنیادوں پر گوادر شہر اور نواحی علاقوں کو میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی جاری تھی ۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ میرانی ڈیم سے پانی کی متواتر سپلائی کی وجہ سے وہاں بھی پانی کا ذخیر ہ کم پڑ گیا ہے اور ڈیم تقر یبا ڈیڈ لیول کو پہنچ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گوادر پانی بحران سے نمٹنے کے لےئے واحد انحصار میرانی ڈیم ہے اور حکومت کے پاس دیگر ذرائع موجود نہیں اگر گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے تو پانی کا بحران آئندہ دنوں میں سنگین ہوسکتا ہے۔