|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2018

ڈیرہ بگٹی : پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ریٹائرڈ اور فوت شدگان کے لواحقین کی طرف سے سوئی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں قبائلی عمائدین اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین پی پی یل کے گیٹ نمبر1کے سامنے جمع ہو کر ٹائر جلائے اور پی پی ایل خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ میاں خان موندرانی،وڈیرہ جمال خان کلپر ،سوئی ٹاؤن چیئرمین محمد بخش،وڈیرہ بارانی خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پی پی ایل انتظامیہ مسلسل ہٹ دھرمی سے کام لیکر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کر رہا ہے ۔

پی پی ایل کی تاریخ میں ہے کہ اس نے اپنے لیبر اور علاقے کے لیئے کوئی بھی کام آسانی سے نہیں کی ہپے بلکہ اپنے جائز ا اورپی پی یل کے اپنے تسلیم شدہ حقوق سے خود ہی انحراف کر رہا ۔ لیبر ؤنین کے ساتھ ایگریمنٹ اور سن کوٹہ کے بھرتی کے مسئلے معمولی اور پی پی ایل کے اپنے پیدا کردہ ہیں ۔

اگر پی پی ایل سے ہم کوئی نیا چیز نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ یہ وہ حقوق ہیں جو پی پی ایل مختلف معاہدات میں تسلیم کر چکا ہے۔مقررین نے کہا کہ علاقے میں امن او امان عسکری قیادت اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں بڑی محنت اور قربانی کے بعد بحال ہوا ہے ،اس کو ہرگز خراب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

ہم اپنے حقوق جمہوری جد جہد کے ذرئعے لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگ پی پی ایل نے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے تو ہم اپنے احتجاج کو مزید تیز کر کے پورے بلوچستان تک پھیلائینگے۔