|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2018

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ، مہم کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،کوہلو میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔

اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گہنور خان مری, اسسٹنٹ کمشنر کوہلو ممتاز مری, ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر صاحب خان مری, پولیو آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حسنی, ڈاکٹر خالد مری, ڈاکٹر اورنگزیب مری, ڈاکٹر خدائیداد زرکون, ڈاکٹر عطااللہ مری, پی پی ایچ آئی کے رفیق بزدار و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصرنے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرئے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جو بچوں کے مستقبل کو تباہ کردیتا ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ پولیس اور لیویز کے جوان بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فضل بگٹی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر موھن داس،ایم ایس غلام سرور ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ دوتانی اور ایم ایس جہانگیر جعفرنے گزشتہ روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع زیارت کی 10فیصد آبادی کی گرم علاقوں کو نقل مکانی کی وجہ سے 21990بچوں کو ضلع زیارت میں پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نصیرآبادڈاکٹریاسرخان بازئی نے بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلاکر ضلع بھرمیں انسدادپولیو مہم کا آغازکردیا ۔

انہوں نے پولیو کے قطرے بچوں کو ڈی ایچ اوآفس ڈیرہ مرادجمالی میں پلائے اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنربادل خان دشتی، اسسٹنٹ کمشنرزغلام حسین بھنگر،عبدالعزیز بنگلزئی،ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی، تحصیلداربہادرخان کھوسہ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرمحمود خان عمرانی سمیت ڈاکٹرزپیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگرآفیسران بھی موجودتھے ۔

ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی نے سول اسپتال گوادر میں قومی پولیو مہم کیا۔ اس موقع ضلع افسر صحت گوادر ڈاکٹر آصف شاہوانی ایم ایس سول اسپتال عبدالطیف دشتی محکمہ صحت تعلیم سوشل ویلفئر اور این جی اوز و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرشہید سکندرآبادڈاکٹرخدائے رحیم میروانی نے ایم سی ایچ سینٹرمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ مہیم کاافتتاح کرتے ہو ئے کیا افتتاح کیا ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پولیو مہیم کے سلسلے میں ضلع کے 33942 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں 142ٹیمیں پندرہ فکسڈسینٹراور دس ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے جا چکے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر سہ روزہ پولیو مہہم کا فتتاح کردیا ،ڈاکٹر شکیل احمد بلوچ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر منیر احمد ڈاکٹر الہی بخش بلوچ اور پی پی ایچ ائی کے سپورٹ پروگرام منیجر اکرام نور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ بچوں کو پولیو کا قطرہ پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عبدالسلام اچکزئی نے ڈی اچ اوآفس ہرنائی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اس دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔