|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2018

خضدار : کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کے تدراک کے لئے ٹھوس اقدمات کرنے کی ضرورت ہے حادثات کا سبب بنے والے ڈرائیوروں کو یہ کہ کر معاف کردیں گے کہ حادثات اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں ۔

اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہوتا ہے تو شہید عبداللہ قہار کے گھر کی طرح سینکڑوں گھر اجڑ تے جائیں گے زندگیوں کے چراغ بجھ جائیں گے جزا و سزا کا قانون شریعت اسلامیہ و تمام آسمانی و اسلامی قوانین میں ضروری قرار دیا گیا ہے اس کے بغیر پے در پے ہونے والے ٹریفک حادثات کو روکا نہیں جا سکتا خضدار سمیت پورے بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی شرح میں افسوس ناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے اس بارے میں سنجیدہ گی ضرورت ہے ۔

شہید عبد اللہ قہار ٹرسٹ ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کے متعارف کرانے میں ٹرانسپورٹ کے محکمہ کو مدد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگیان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی میو نسپل کارپوریشن خضدار کے کانفرنس ہال میں شہید عبد اللہ قہار ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹریفک حادثات ان کے تدراک کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار سے سے بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن میر یونس عزیز زہری ، ریڈیو پاکستان خضدار اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ، شیر احمد قمبرانی ، میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹر ی محمد صدیق مینگل ، ا یلیمنٹری کالج خضدار کے پرنسپل فاطمہ غلام فاطمہ ،ٹرانسپورٹ نمائندہ سیکرٹری عنایت اللہ زہری ، شہید عبد اللہ قہار ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد عالم ، چیئر مین پروفیسر انجمن براہوئی ، آرگنائزر اسد براہوئی زونل کمانڈر بی سی عبد الرسول چانڈیو و دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ حادثات قدر ت کے طرف سے ہوتے ہیں لیکن ان میں بے ضابطگی و احتیاطی بھی ایک اہم سبب ہوتا ہے لیکن ہم سب کچھ قدرت پر ڈال کر اپنے تمام غلطیوں بے ضا بطگیوں کو نظر انداز کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان حادثات کی و جوہات کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

ممالک و اقوام میں کے حادثات پیش آتے ہیں لیکن منظم تعلیم یافتہ اقوام اس بارے میں تدابیر و قانون سازی کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ٹریفک حادثات میں ہرسال ہزاروں افراد لقمہ اجل بنتےء ہیں لیکن اس بارے میں ہماری غیر ذمہ داری بر قرار رہتی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ این ایچ اے کے ادارہ کی جانب سے غیر ذمہ داری سڑ کوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال سٹر ک کو توڑ کر ایک عرصہ تک اس کی عدم تعمیر حادثات کے سبب بنتے ہیں ۔

اس کے ساتھ خراب گاڑیوں کا سڑک کے وسط میں کھڑا ہونا اس بارے میں خراب گاڑیوں کے کھڑے کرنے کے لئے الگ جگہ کا انتظامات نہ ہونا اس بارے میں موٹروے پولیس کی غیر ذمہ داری غیر تربیت یافتہ افراد کو پولیس کی جانب سے ڈ رائیور ننگ لائسنس کا اجرا ،گاڑیوں کی فٹنس سر ٹیفکٹ کے فراہمی میں ادارہ کا غیر محتاط رویہ گاڑیوں میں بیک بتی کا نہ ہونا بڑی گاڑیوں میں بڑے غیر ضروری سرچ لائٹوں کی تنصیب سمیت ٹریفک حادثات کے دیگر اسباب کا جب تک روک تھا نہیں ہوگا ۔

ٹریفک حادثات کم نہیں ہو نگیں، ایک قرار داد میں سمینار کے منتظمیں نے مطالبہ کیاکہ شہید عبد اللہ قہار کے شہادت کے واقعہ میں نامزد گا ڑی اور ڈائیور کے خلاف ابتک کوئی کاروائی نہیں کیا گیا ہے آج کا یہ سیمنار مطالبہ کرتا ہے کہ غیر محتاط ڈائیور کے خلاف کاروائی کرکے اس کو اس کے قاتلانہ غیر محتاط عمل کا فوری سزا دی جائے