|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2018

لورالائی: مورخہ 20فروری کو کلی منارہ خورد لورالائی میں ایک پانچ سالہ بچے مزمل جنسی زیادتی کاشکار ، بچے کو والد عبدالہادی نے سول ہسپتال لورالائی پہنچایا ۔

ڈاکٹروں نے اسے کوئٹہ کیلئے ریفر کردیا، ریفر ہونے سے پہلے رسالدار میجر لیویز فورس سردار عبدالطیف جوگیزئی نے ہمراہ لیویز نفری نے بچے کو ہسپتال سے اٹھا کر جائے وقوعہ کلی منارہ گئے وہاں کلی منارہ میں موقع کی نشاندہی کرائی ، ملزم باز محمد عرف خان اور زیادتی کا شکار مزمل کا گھر آمنے سامننے ہیں۔

بعد میں متاثرہ بچہ کوئٹہ کیلئے روانہ کردیاگیا ، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصر دوتانی، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی میر باز مری، تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی بھی موجودگی میں محلے کے لوگوں اور والد سلطان محمد عرف مامکو سے پوچھ گچھ اور دریافت کے بعد کلی منارہ اور آس پاس کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے ۔

بعد میں لیویز انٹیلی جنس کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملزم باز محمد ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ اپنے بہنوئی کے ہاں چلاگیا ہے، ملزم کے والد سلطان محمد نے بھی بتایا تھا کہ میری ایک بیٹی قلعہ سیف اللہ میں ہے۔

اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر میر باز مری، تحصیلدار اسد خان شیرانی، رسالدار میجر سردار عبدالطیف جوگیزئی اور لیویز نفری نے قلعہ عبداللہ جا کر کلی پہلوال مین ایک مکان پر چھاپہ مارا اور رات تقریباً چار بجے رات بہنوئی کے گھر سے ملزم باز محمد عرف خان کو گرفتار کیاگیا۔

واقعے کے بعدتقریبات چھ گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کیاگیاجو لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کو ثابت کرتی ہے اور جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی، ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصردوتانی نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اس واقعہ کی مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے