گوادر : بلوچی زبان کے راجی شاعر استا د عبدالمجید گوادر ی کو سپر د خاک کر دیاگیا۔ نمازِجنازہ میں اعلی سول و فوجی حکام سمیت مختلف مکاتب افراد کی شرکت۔
بلوچی زبان کے معروف راجی شاعر استا د عبدالمجید گوادر ی اپنی جنم بومی کی آغوش میں سماگئے ان کی تد فین گزشتہ روزسیکڑ وں سوگواروں کی مو جودگی میں کوہ باتیل کے قبرستان میں کی گئی مر حوم کی نماز جنازہ میں اعلیٰ حکام جس میں بر گیڈ ےئر کمال اصفر ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی، اے ڈی سی گوادر انیس طارق گورگیج، چےئر مین بلد یہ گوادر عابد رحیم سہرابی ، گوادر کے ادبی سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف مکا تب فکر سے وابستہ افراد اور شہر یوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے نواسے مولانا عطاء اللہ نے پڑھائی ۔ درایں اثناء نیشنل پارٹی کے رہنماؤں میر اشرف حسین ، فیض نگوری ، عبدالمجید عبداللہ ، آ دم قادربخش اور ناگمان عبدل نے استاد عبدالمجید گوادر کی وفات پر گہر ے رنج و غم کااظہار کر تے ہوئے ان کی رحلت کو ایک قومی سانحہ قرار دیا اورکہا کہ بلوچی ادب اپنے ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی ۔
مرحوم نے بلوچی ادب کی ترقی اور تر ویج کے لےئے جو کوششیں کی ہیں ان کے لےئے وہ خراج کے مستحق ہیں بلوچی ادب کا یہ راجی شاعر ہمیشہ اپنی قوم کی دلوں میں زند ہ رہے گا۔
بلوچی زبان کے راجی شاعر استا د عبدالمجید گوادر ی سپر د خاک
وقتِ اشاعت : February 25 – 2018