|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2018

خضدار :  نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھر پور نتائج حاصل کریں گے۔

تن تنہاجد وجہد سے بلوچستان کے حقوق کا حصول ناممکن ہے اس خاطر بلوچستان کے تما مسیاسی قوتوں کو ایک نکا تی ایجنڈا پر متحدہ ہونا ہوگا بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ تعلیم صحت پانی جیسے دیگر سہولتوں کے لئے جامع حکمت عملی ضرورت ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام ہو ،بے یقینی کی کیفیت میں کوئی بھی پارٹی اپنے ایجنڈا پر عمل در آمد نہیں کرسکے گا۔

نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے سلگتے حالات کو کنڑول کرکے لوگوں کو امن کے ساتھ زندگی گذارنے کا موقع فراہم کیا جب کہ امن تمام ضروریات سے قدم ہے تعلیم کے شعبہ میں ہماری حکومت نے انقلابی اقدمات کیا آنے والے دور میں نیشنل پارٹی کی سیاسی قوت کھل کر سامنے آئیگی۔

ان خیالات کا اظہار میر حاصل خان بزنجو خضدار کے صحافیوں سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا بلوچستان صدیوں سے ملکیت رہی ہے اس دہرتی میں پوشیدہ وسائل ذخائر قدرت کی جانب سے ودیعت کی گئی ہیں ۔

ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے علم کی ضرورت ہے نوجوان نسل اپنے اندر آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدار کریں ان وسائل کا مالک بنیں بلوچ قوم کو تقسیم کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ تقسیم در تقسیم کسی بھی قوم کی قوت کو پارہ پارہ کردیتی ہے۔

میر غوث بزنجو مرحوم بلوچستان کے نوجوانوں کو یہی درس دیا تھا کہ وہ علم کے ساتھ ایک قوم بن جائیں زئی اور قبیلوں میں تقسیم نہ ہوں نیشنل پارٹی بھی آج تک اس فکر کی پر چار کررہی ہے ہمیں قوم نے ایک مختصر موقع دیا ہے ہم نے بلوچستان کے بڑے اضلاع میں میڈیکل کالجز اور یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا نئی نسل کے لئے ان کے علاقوں میں اعلی ٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیا ۔

مستقبل قریب میں ہماری اس کاوش کے بہتر ثمرات مرتب ہونگیں لیکن ہمارا یہ موقف ہے کہ کسی پارٹی کو اپنے ایجنڈا کی تکمیل کے لئے پورا موقع دیا جائے عدم استحکام کسی بھی ذہن کو الجھادیتی ہے جس کے مضراثرات پوری قوم پر پڑ جاتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کی بروقت انعقاد خوش آئندہ ہے ہم پوری تیاری کے ساتھ سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تو قع ہے کہ اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہتر پوزیشن حاصل کریں گے۔