دالبندین+ چاغی : قائم مقام چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دشمن ممالک پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پاکستانی قوم بہادر ہے وہ کبھی ایسا نہیں ہونے دینگے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے دالبندین میں جے یوآئی (ف)کے زیر اہتمام ’’پیغام امن کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اوروفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان، رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدعثمان بادینی، جمعیت بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد، جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، سردار نجیب جان سنجرانی، حاجی منظور مینگل، سردار محمد داد خان کھرل، حافظ خلیل الرحمن، صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی، ضلعی امیر مولوی محمد عالم، جنرل سیکرٹری مولوی صالح محمد حقانی، قاری سعداللہ نوتیزئی، حافظ حسین احمد، حافظ عبدالواحد، حاجی عبداللطیف عادل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے راستے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” پاکستان میں گڑبڑ پھیلا رہی ہے لیکن ہم افغانستان کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا ہمسایہ اور اسلامی برادر ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ بھارت اور امریکا مل کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بات واضح ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس پر حملہ کرنے کی کوئی بھی کوشش خطرناک ثابت ہوگی۔
انہوں نے ایران کو بھی امن کا پیغام دیتے ہوئے تفتان میں طویل عرصے سے بند پاک ایران تجارتی گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا اور زیروپوائنٹ کی طویل بندش کو ظلم قرار دے دیا۔
انہوں نے بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اتنی نااہل ہے کہ مختص شدہ ترقیاتی بجٹ تک استعمال نہیں کرسکتی تو اور کیا کرپائے گی کانفرس سے دیگر مقررین نے کہا کہ امریکہ دھمکی نہ دیں پگڑی داڑھی والے دہشت گرد نہیں ہے ۔
ہمسایہ ممالک افغانستان ایران غیروں کے ہاتھوں نہ کھیلں آج کے امن کانفرنس کے توسط سے انڈیا اور امریکہ کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہیں اپنی دفاع کے لئے ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ اور صف اول میں جمعیت کے کارکن کھڑے ہیں ۔
نظام مصطفیٰ قائم کریگی پاکستان کو چاہیئے کہ انڈیا اور افغانستان کیلئے خارجہ پالیسی کو بہتر کریں مقررین نے 2018 کے الیکشن میں جیت جمعیت کا ہو گا عوام نے نام نہاد قوم پرستوں کو مسترد کر دیا ہے قوم پرستوں نے کرپشن کا دہشت گردی شروع کر دیا ہے ۔
جمعیت کمیونزم سوشلیزم جلرلزم کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں امریکہ انڈیا یورپی ممالک پاکستان کو کمز ور نہ سمجے امریکہ سالوں سے دوست نما دشمن بنا ہو اہے وہ کبھی بھی پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدل ڈالی گئی اس کانفرنس کے توسط سے بلوچستان کے سرمایہ دار طبقے کو کہتا ہوں کہ وہ گوادر میں زمین خرید کا کاروبار شروع کر دین مولانا غفور حیدری نے کہاکہ روس امریکہ نے پہلے بھی گرم پانی تک رسائی کیلئے کرپشن شروع کی تھی جنہیں افغانستان میں ناکام بنا کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
پاکستانی بہادر قوم ہے دشمنوں کی ملک کیخلاف سازش نا کام بنا دیں گے ،غفور حیدری
وقتِ اشاعت : February 28 – 2018