ڈیرہ مراد جمالی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان سمیت پورے میں ملک معاشی انقلاب بر پا ہو گا ۔
معاشی انقلاب آتا ہوا بھارت ہمارے پروسی ممالک کی آنکھوں میں بھا نہیں رہا ہے امریکہ کے ساتھ ملکرترقی کے عمل کو دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن پاک کے جوانوں اور پاکسان کی غیرت مند عوام ان کا خواب پورا ہونے نہیں دیں گے ۔
کوئی مائی کا لال نہ سوچے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کریں گے اگر بھارت نے یہ غلطی کی تو یہ جنگ آپ کی سرزمین پر نہیں ہوگی بلکہ بھارت کی زمین پر ہوگی ی غیر ملکی قوتوں نے شام فلسطین کے مسلمانوں کی حیات تنگ کردی ہے بچے بوڑھوں کو قتل عورتوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اتحادی فوج کردار ادا نہیں کرسکتی تو اتحادی فوج کو ہی ختم کردیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار منجھو شوری میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا عبداللہ جتک میر نظام الدین لہڑی حافظ خلیل سارنگزئی حافظ محمد ابراہیم لہڑی میر سعید خان لانگو عبدالقیوم رند ڈاکڑ عبدالواہاب رندمحمد گل رند مولانا فضل محمد مینگل سردار بنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے ہمیشہ قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کے وسائل لوٹے ہیں جب اقتدار میں آتے ہیں قومی پرستی بھول کر پیٹ کو آگے کردیتے ہیں 2018کے عام انتخابات میں جے یو آئی بھر پور قوت سے کامیاب ہو گی ۔
2013کے عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کی خدمت کریں ترقی دیں کیونکہ بلوچستان کو ہر لحاظ میں پسماندہ رکھا گیا ہے تعلیم صحت بجلی سڑکوں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دو اضلاع نصیرآباد جعفر آباد زرعی علاقے ہیں ۔
حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے کھیر تھر کینال پٹ فیڈرکینال بدحالی کا شکار ہو چکی ہیں علاقہ کے منتخب عوامی نمائندوں نے زمینداروں کا معاشی قتل کرنے کے لیے زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے جس سے علاقے سے کسان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ۔
بھارت سی پیک کیخلاف سازش بند کر ے ورنہ جنگ ہماری نہیں اسکی سر زمین پر ہوگی ، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : March 2 – 2018