|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2018

سبی : سبی کا پانچ روزہ سالانہ میلہ رنگا رنگ تقربیات کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوگا ، اختتامی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین سمیت اہم شخصیات آج سبی پہنچے گے ،سیکورٹی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

صدر مملکت بلدیاتی کنونشن سے خطاب اور چاکراعظم اسٹیڈیم کی تقریب کے علاوہ زرعی و صنعتی نمائش میں بھی شرکت کریں گیاختتامی تقریب کے موقع پر سرکس ،زرعی و صنعتی نمائش کو عام پبلک کے لئے بند اور تقریبات میں موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی ،تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین پانچ روزہ تاریخی میلہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے آج سبی پہنچے گے ۔

سبی کا پانچ روزہ سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں 2018اپنی رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ آج اختتام پذیر ہورہا ہے سبی میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزیر لائیواسٹاک آغا سیدمحمدرضا ،صوبائی وزیر ماہی گیری سردار سرفراز خان ڈومکی ،صوبائی وزیر بلدیات غلام دستگیر بادینی ،صوبائی وزیر زراعت شیخ جعفر خان مندوخیل،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت صوبائی سیکرٹریز و اعلیٰ آفیسران سمیت دیگر حکام کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

سبی میلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین بلدیاتی کنونشن میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں سے تاریخی خطاب بھی کریں گے،جبکہ سالانہ سبی میلہ کی اختتامی تقریب میں چاکراعظم اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور فلاور شو میں شرکت کریں گے جہاں پر صدر مملکت ممنون حسین مالداروں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے ۔

علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین زرعی و صنعتی نمائش کا دورہ بھی کریں گے اور زراعت سمیت مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ بھی کریں گے صدر مملکت کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔

اختتامی تقریب میں صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر سرکس ،زرعی و صنعتی نمائش کو عام پبلک کے لئے بندکر دیا گیا ہے اور تقریبات میں موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دیا ہے جبکہ شہر بھر میں بھی وی آئی پیز کی آمد کے موقع پر سیلورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے دریں اثناء سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2018کی رنگا رنگ تقاریب چوتھے روز بھی جاری رہیں ۔

چاکر اعظم اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،جانوروں کی پریڈ اور مختلف کھیلوں کے مظاہرئے پیش کیئے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز تھے ۔

،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 2018کی رنگا رنگ تقاریب چوتھے روز بھی اپنی روایتی انداز میں جاری رہیں چوتھے روز چاکر اعظم اسٹیڈیم میں سبی میلے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں مالداروں سمیت خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

،تقریب کے مہمان خصوصی آرٹلری 33سبی گیریثرن کے برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز تھے جبکہ تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ،34میڈیم کے کمانڈنگ آفیسر کرنل رانا محمد آصف ،کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سبی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ڈاکٹر محمد عمر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔

تقریب میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،جانوروں کی پریڈ ،موٹرسائیکل و کار جمپ،نیزہ بازی ،علاقائی رقص،مارشل آرٹ کے مظاہروں کے علاوہ فلاور شو پیش کیاجس سے تقریب کے شرکاء کافی محضوض ہوتے رہے۔