|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں سب سے بڑے نہری نظام پٹ فیڈر کینال ودیگر ذیلی شاخوں میں قبضہ گروپ سرگرم ہوگئے کینالوں کے کنارے میں دکانیں تعمیر ہونے لگی آفیسروں نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔

مستقبل میں کینالوں کی بھل صفائی میں دشواریاں آنے کا امکان تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر کینال کے ڈیرہ مراد جمالی تامنجھو شوری کے درمیان بڑے پیمانے پر قبضہ گیر سر گرم ہوگئے ہیں ۔

پٹ فیڈر کینال و قیدی شاخ محبت شاخ بالان شاخ باری شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ مگسی شاخ بیدار پل بالان پل دیگر ذیلی شاخوں میں دکانیں تعمیر کرنے کا سلسلہ زور وشور ہے جاری ہے ایری گیشن کے ذمہ دار آفسیروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے قبضہ گیری کی وجہ سے کینالوں کے کنارے تنگ ہوتے جارہے ہیں ۔

مستقبل میں کینالوں کی بھل صفائی میں بھاری مشینری کے چلانے میں دشواریاں آنے کا امکان ہے اور غیر ضروری مٹی کینالوں کی اندر جاری ہے جبکہ ٹریکڑ مافیاء بڑے پیمانے پر کینالوں کی پشتوں سے مٹی اٹھاکر کینالوں کی پشتوں کو کمزور بنایا جا رہے کسی وقت بھی شگاف لگنے کا قومی امکان ہے جبکہ تحصیل تمبو کے زمینداروں نے صوبائی وزیرایری گیشن سکیریڑی ایری گیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔