|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2018

گوادر :  گوادر بندرگاہ کو تجارتی بحروں جہازوں کے لےئے فعال کر دیا گیا۔ پہلا بحری جہاز تجارتی کنٹینر لیکر دبئی روانہ۔ ہرہفتہ تجارتی بحری جہاز کنٹینر لیکر بیرون ملک روانہ ہونگے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق گوادر بندرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہوگیاہے گزشتہ روز چائینز شپنگ لائنز کمپنی coscoکا ایک ایم ایس ٹا ئیگر نامی بحری جہاز تجارتی اشیاء کی پہلی کھیپ لیکر جبل علی پورٹ دبئی روانہ ہوگئی ہے مزکورہ جہاز میں سی فوڈ کی اشیاء شامل ہیں ۔

گوادر بندرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ بتد ریج جاری رہے گا اور ہر ہفتہ میں ایک تجارتی بحری جہاز گوادر سے تجارتی سامان لیکر بیرون ملک جائے گی ۔

گوادر بندرگاہ پر پہلے تجارتی بحری جہاز کو الوداع کر نے کے لےئے خصوصی تقر یب بھی منعقد کی گئی ۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے میر ین افےئر چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت ایک اہم سنگ میل ہے جس سے یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں کہ گوادر بندرگاہ نہ صر ف بین الاقوامی تجارت کا حب ہوگا بلکہ ملکی تجارت کی نئی راہیں ۔

کھلینگی ہماری حکومت نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کے متعلق جو وژن دیا تھا اس پر عمل بڑی تیزی سے عمل درآمد ہورہا ہے گوادر فری زون تیز ی سے تعمیر ہورہا ہے گوادر انٹر نیشنل ٹر مینل سے گوادر بندرگاہ کی اہمیت مز ید بڑھ گئی ہے جو بین الاقوامی تجارت کا اہم منبع ہے ۔

سی پیک منصوبے سے توانائی کے شعبہ میں پائیدار ترقی آئے گی تین سو میگا واٹ کا بجلی گھر تعمیر ہونے سے بجلی کی کمی دور ہوجائے گی ۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے جی پی اے کے چےئر مین دوستین خان جمالدینی نے کہاکہ آج کادن ایک تاریخی اہمیت کا حا مل ہے گوادر بندرگاہ آج حیققت کا روپ دھار چکاہے تجارتی بحری جہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہونے سے گوادر بین الاقوامی تجارت کے فروغ کا سب سے اہم ذریعہ ثابت ہوگا ۔

تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے چائنا اوورسیز ہولڈنگ کمپنی کے چےئر مین مسٹر ژانگ باؤ ژانگ نے کہاکہ گوادر بندرگاہ ٹرانزٹ ٹر یڈ کا حب ہے وفاقی او ر صوبائی حکومت کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد و تعاون سے ہم گوادر بندرگاہ کو کم وقت میں اہمیت گنوا چکے ہیں ہماری کمپنی نہ صرف گوادر بندرگاہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے بلکہ مقامی لوگوں کو مختلف شعبوں میں معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں ۔

گوادر بندرگاہ مثالی بندرگاہ ثابت ہوگی جس سے اس خطہ میں بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا۔ تقر یب سے قونصلر جنرل چائنا bio juo shunshviچیف ایگز یکٹیو گوادر انٹرنیشنل پورٹ ٹرمینل xiaolong dai، کلٹر کسٹم سیف الد ین جو نیجواور گوادر سی فوڈ کے ایم ڈی ناگمان عبدل نے بھی خطاب کیا۔تقر یب کے موقع پر مختلف تجارتی معاہدوں کے مفاہمتی یا د داشت پر بھی دستخط کےئے گئے ۔