|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2018

 لاہور: کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ خراسانی کے بیٹے عبداللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تحریک طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون حملہ رواں ماہ صبح سات بجے کے قریب باجوڑ ایجنسی سے منسلک پاک افغان سرحدی علاقے میں ہوا جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاک ہونے والے 21 افراد میں صوفی محمد کے نواسے اور تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ خراسانی کے بیٹے عبد اللہ بھی شامل تھے، عبداللہ کی عمر 16 برس تھی۔