خاران: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پورے دنیا میں جیوری اور جرگہ سسٹم انصاف فراہم کرنے کابہترین ذریعہ ہے ملک کے موجودہ عدالتی نظام پر عوامی تحفظات ہیں کیونکہ یہ نظام ہمارے جغرافیائی حالات اورعوامی امید کے مطابق نہیں ہیں قانونی نظام میں کوتائیوں کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ بد حالی کا شکار ہے عوام کو کالونیل نظام عدل سے نجات دلانے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران پریس کلب میں حال احوال پروگرام اور ڈسٹرکٹ بار کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی صدر ڈسٹرکٹ بار حاجی عزیز جان بلوچ جنرل سیکرٹری طاہر شہباز راسکوئی ایڈووکیٹ غلام فاروق سیاپاد ایڈووکیٹ قادر علی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا سردار یار محمد رند نے کہاکہ موجودہ نظام عدل سے غریب انصاف کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہے ۔
ہمیں اس عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے جدوجہد کرنے کی بہترین عدالتی سسٹم فراہم کرے تاکہ لوگوں کو گھروں میں انصاف مل سکے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صورت میں پاکستان کے عوام کو ایک امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں احساس محرومی نا انصافی جوستر سال سے جاری ہے یہ صرف سیاسی نعرہ بازی سے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے جس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان کے قوم پرست اور مذہبی جماعت کے لوگ یہاں پر عوام کو خوبصورت نعرہ دیکر اقتدار حاصل کر کے ہمیشہ ان قوتوں کے ساتھ اقتدار میں رہتے ہیں اور عوام کا حق مارتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے ساڑھے چار سالہ اقتدار میں بلوچستان میں مہمان اداکار کی حیثیت سے صرف دو گھنٹہ کیلئے آ کر واپس چلے جاتے تھے انہوں نے کہاکہ مستقبل کا پاکستان بلوچستان ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 2018 کو بلوچستان کے عوام کو اپنا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق استعمال کرنا چاہیئے تاکہ ایک بہترین قیادت اقتدار میں آ کر ان کے مسائل کو حل کرے۔
ملک میں موجود عدالتی نظام پر عوام کو تحفظات ہیں، سردار یار محمد رند
وقتِ اشاعت : March 17 – 2018