سبی: سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو حقوق دینے میں مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں،حکومت عوام کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہے لیکن حکمرانوں نے ہمیں یتیم بنا دیا ہے ، رویوں میں تبدیلی لانا ناگزیر ہے ۔
خدمت خلق کے جذبہ کو امتیازی نہیں ہونا چاہیے،معاشرتی اصلاح کے لیے آٹومیٹک اپ ڈیٹ سافٹ وئیر کی ضرورت ہے، ریاستی مشینریز کوبہتراندازمیں چلانے کے لیے ان کے پرزہ جات کا خیال رکھنا لازمی ہے،ملازمین ریاستی مشینریز کے اہم پرزہ جات ہیں جن کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔
ہمارا معاشرہ اثرورسوخ کی دیوار پر کھڑا ہے جس کی وجہ سے حقوق غصب جبکہ انصاف ناپیدہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت یونٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کیا۔
قبل ازیں ایپکا ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک نے محکمہ صحت یونٹ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا،تقریب میں نومنتخب سینئر نائب صدر عرفان احمد بنگلزئی نے ملازمین کے مسائل کے بارئے میں سپاسنامہ پیش کیا۔
تقریب سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب نصراللہ کاسی،ضلعی صدر محراب خان خجک،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر سرورہاشمی،ڈاکٹر فیض بلوچ ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ ،شیردل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا کہ ہمارئے معاشرئے میں انصاف و عدل کے فقدان کی بنیادی وجہ معاشرتی رویے ہیں جبکہ ہمارا معاشرہ بدقسمتی کے ساتھ اثرورسوخ کی دیوار پر کھڑا ہے جس کی وجہ سے طاقتور اپنے سے کمزور کا استحصال کررہا ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام تک ان کے حقوق پہنچانا ریاست کے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن ہمارئے حکمران عوام تک ان کے حقوق پہنچانا تودرکنار انہیں بنیادی سہولیات تک نہیں پہنچا سکے ہیں جو حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا چبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینریز چلانے میں ملازمین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لیکن ہمارئے یہاں مشین کے پرزہ جات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے بلکہ جب تک مشین چل رہی ہے ٹھیک ورنہ دیکھی جائے گی جس کی وجہ سے ریاستی مشینریز کے اہم پرزہ جات ملازمین آج مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مسائل سے نکالنے اورانہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے آج ملازمین رہائشی گھروں سمیت صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہیں۔
حکمران عوام کو حقوق دینے میں ناکام ہوچکے ہیں، نواب باروزئی

وقتِ اشاعت : March 18 – 2018