خضدار : قومی اسمبلی کے خصوصی کمیٹی برائے این ایچ اے کے ممبر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین سینٹر مولانا فیض محمد صاحب نے گذشتہ روز بین الاقوامی سٹرک گوادر ٹو رتو ڈیرو کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔
رو ڈ میں استعمال میں ہونے والے تارکول ، بھرائی فلنگ میں استعمال ہونے والے کنکریٹ روڈ پر کام کرنے والے مختلف مشینری کے کوالٹی دیکھے اس موقع پر ایم ایٹ کے پرجیکٹ ڈائر یکٹر علی رضا زہری نے رکن قومی اسمبلی و سنیٹر کو روڈ میں ہونے والے تعمیری صورت حا پر بریفنگ دیا ۔
اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کام کے تیز کرنے کے بارے میں اقدامات کا بتایا پی ڈی علی رضا نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپریل کے آخر تک سٹرک پر جاری تعمیر کا کام مکمل کریں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاکان عباسی کی ہدایت ہے کہ وہ اپریل ہی میں اس سٹرک کا ہر صورت میں افتتاح کریں ۔
رکن اسمبلی این ایچ اے کے اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر مولانا قمر الدین نے سٹرک کے مختلف حصوں میں ہونے والے نا قص کام ناقص مٹریل کے استعمال پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھوڑی سے لیکر ونگو کے اس پار تک یہ سٹرک مختلف حصوں سے مکمل ہونے سے قبل ناکارہ ہوگیا ہے سٹرک میں کھڈے پڑے ہیں اس کے مختلف حصے اکھڑ چکے ہیں رکن قومی اسمبلی نے کہا یہ سڑک ایک بین الاقوامی کا سڑک ہے اس لئے حکومت نے اس سٹرک پر حکومت نے کروڑ وں پر خرچ کیا ہے ۔
اگر اس کے باوجو د اس کی کوالٹی نا قص ہوتی ہے تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگی مولانا قمر الدین کے اس قومی شاہراہ کے دورہ کے موقع پر کرخ بھلونک کے مختلف علاقوں کے لوگو ں نے ملاقات ان کو سٹر ک مختلف حصوں کے ناکارہ ہونے کے بارے میں بتایا ۔
انہوں نے کہا کہ اس سٹرک پر کام کرنے والا کمپنی مکمل طور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے ٹھیکدار لاہو اسلام آباد میں بیٹھ کر کام نگرانی کرتا ہے اس کو یہ تو فیق نہیں ہوتی ہے کہ وہ کروڑو ں روپیہ کے اس پر جیکٹ کی نگرانی کریں جبکہ این ایچ اے کی جانب سے متعین پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں وہ کراچی اپنے گھر بیٹھ کر صرف تنخواہ و مراعات کے لئے مستعد دکھائی دیتے ہیں ۔
ان تما م وجوہات کی وجہ سے یہ سٹر ک اپنی افادیت کھو رہی ہے اس موقع اہلیان کرخ نے رکن قومی اسمبلی کو بتایا کہ اس کمپنی پر مزدوروں کے تنخواہ لوگوں کے مشینری و دیگر مدات کے 13 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے اس وجہ سے یہ ٹھیکدار خود نہیں آتے ہیں نہ کہ مزداروں کی تنخواہیں ان کو ادا کرتے ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ ان تمام معاملات کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں این ایچ اے کے اسٹیڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس بارے بات کریں گے اور این ایچ اے کے چیئر مین اور دیگر حکام کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ جب تک ٹھیکدار یہاں کے مقامی لوگوں کے واجبات نہیں دیتے ہیں ۔
اس کمپنی کے سیکورٹی کے رقم اس کو واپس نہیں کیا جائے اس موقع لوگوں نے رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین و سنیٹر مولانا فیض محمد ، پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضا کے سامنے کمپنی کے مزدور دشمنی و حق تلفی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔
گوادر رتوڈیروسڑک کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے نوٹس لیا جائے،مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : March 20 – 2018