گوادر: پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز کا میڈیا رپورٹرٹیم وزرات منصوبہ بندی و ترقیات اور اور چائنہ جنرل کونسل کی خصوصی دعوت پر دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئی جہاں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین میر دوستین خان جمالدینی ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر ڈاکٹر سجاد حسین،چائنہ اوورسیز ہولڈنگ پورٹ کمپنی کے سی ای او ژنگ باؤ ژنگ اور دیگر پورٹ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
میڈیا ٹیم نے گوادر کے نارتھ فری زون ہٹ ایریا کا دورہ کیا اور رات کو گوادر فری زون کے بزنس سینٹر میں منعقدہ پاک چائنہ کلچرل شو میں شرکت کی جس میں پاک چائنہ سمیت مقامی فن کاروں نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔
دوسرے دن وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،چائنہ سفیر،چئیرمین سی او پی ایچ سی،پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پی ای سی نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ گوادر فری زو ن فیز ون چائنہ پاکستان ایمرجنسی کئیرسینٹر،چائنہ پاکستان مڈل اسکول فقیر کالونی،جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈ ری اسکول اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گوادر سمیت سی پیک کے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کے مقامی افرادکو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کیلئے 2ارب روپے کی لاگت سے گوادر میں یونیورسٹی تعمیر کی جائیگی ،گوادر ،نوشکی ، وڈھ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیئے گئے ہیں ۔
گوادر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے بعد اب یہاں کے بچے اور بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے سنہری مواقع فراہم ہورہے ہیں اور ان کو اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں آسانی ہورہی ہے ۔
سی پیک جیسے عظیم منصوبے سے نہ صرف گوادر کی قسمت بدل جائیگی بلکہ پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی نئی صبح طلوع ہوگی،دورے کے موقع پر جی پی اے کمپلکس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین میردوستین خان جمالدینی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین نے میڈیا ٹیم کوگوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منسوبوں اور گوادر پورٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
سی پیک سے گوادر کی قسمت بدل جائیگی، احسن اقبال
وقتِ اشاعت : March 20 – 2018