آندھرا پردیش (آزادی نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلح اننت پور میں سنیچر کی صبح ناندیڑ جانے والی ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کے سبب 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جنوب مغربی ریلوے کے ترجمان س? ایس گپتا نے روزنامہ آزادی کو بتایا کہ اس حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو قریبی پٹّاپرتھا ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ریلوے ترجمان سی ایس گپتا نے روزنامہ آزادی کے دلنواز پاشا کو بتایا کہ حادثہ سنیچر کی صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق حکام کو آگ کے متعلق پہلی اطلاع صبح تین بج کر 45 منٹ پر ملی۔ حکام کے مطابق آگ انجن سے چار بوگی پیچھے موجود ایئر?نڈ?شڈ بی ۔1 کوچ میں لگی اور بہت تیزی سے پھیل گء?۔ اس ڈبے کے کوچ اٹنڈ?نٹ نے آگ بجھانے والے آلے سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔رواں سال ٹرین میں آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔جغرافیائی اعتبار سے یہ حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں ہوا لیکن ریلوے ڈویڑن کے مطابق یہ علاقہ ریاست کرناٹک کے بنگلور ڈویڑن میں آتا ہے۔ آتشزدگی کی معلومات ملتے ہی ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ ریلوے ترجمان نے بتایا کہ لاشوں کو بری طرح جلی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا تاہم حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔