گوادر : گوادر۔ ٹینکر مالکان نے پیسوں کی عدم ادائیگی پر پانی کی سپلائی روکنے کا اعلان کر دیا۔ 26مارچ سے میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی بند کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ٹینکر مالکان کے درمیان پانی سپلائی کے کر ائے کی ادائیگیوں کا تنازعہ پھر شروع ہو گیا ہے ۔ ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پر ہمارے چھ ماہ کے واجبات واجب الادا ء ہیں ۔
اس حوالے سے ان کی جا نب سے 15مارچ کو ڈپٹی کمشنر گوادر کو ایک درخواست پیش کر کے 20مارچ تک ادائیگیوں کا الٹی میٹم دے گیا تھا لیکن 23مارچ یوم پاکستان کی وجہ سے ہم نے 20مارچ کا فیصلہ موخر کیا تھا لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کو تسلی بخش جواب نہیں ملا ہے اور نہ ہی کرائیے کی ادا ئیگیوں کا معاملہ ہنوز نمٹا نہیں گیا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کو کوئی تسلی بخش جواب موصول ہواہے۔
پانی کی سپلائی کے کرائیے کی ادائیگیوں کی مد میں ہو نے والے غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے 26مارچ سے غیر معینہ مدت کے لےئے پانی کی سپلائی رو کنے کا اعلان کر تے ہیں اور جب تک واجبات ادا نہیں کےئے جا تے پانی کی سپلائی بھی شروع نہیں کر ینگے ۔
گوادر ٹینکر مالکان نے واجبات کی عد م ادائیگی پر پانی سپلائی روکنے کا اعلان کر دیا
وقتِ اشاعت : March 25 – 2018