|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2018

خاران: وفاقی وزیر سیفران(ر)جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں سیاست کا فیصلہ زرا اور زور سے ہو گا۔

سردار عطاء اللہ مینگل میر غوث بزنجو نواب اکبر خان بگٹی یوسف عزیز مگسی عزیز کرد اور دوسرے اکابرین نے اپنے سیاسی کردار سے بلوچستان اور بلوچ قوم کو پہنچان اور مقا م دیا تھا لیکن صدر افسوس ان کے فرزندوں کے اس عمل نے بلوچ قوم کا سر شرم سے جھکا دیا یہی وجہ ہے کہ شیخ رشید جیسے اور دیگر لوگ بلوچستان اور بلوچ قوم کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی جرات کر رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے اس عمل سے بلوچستان اور بلوچ عوام قوم کے سفید کپڑوں پر بدنما داغ لگ چکا ہے حالانکہ یہ صرف چند لوگوں کا عمل تھا لیکن اس عمل سے مختلف اقوام اور لوگ بلوچستان اور بلوچ عوام کو بہتان دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سات اپریل کو خاران تشریف لا رہے ہیں جس کا خاران کے عوام بھر پور استقبال کر کے اپنی تاریخی روایات کو زندہ رکھیں گے انہوں نے کہاکہ پچاس سال بعد کوئی سربراہ مملکت خاران تشریف لا رہے ہیں خاران کے عوام پر جوش طریقے سے ان کا استقبال کرینگے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر سیفران اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما (ر)جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا واشک میں آبنوشی کا مسلہ حل کرنے کیلئے 130 نئے ٹنڈرز ہو چکے ہیں مسائل کو حل کرنا ن لیک کا وڑن ہے بلوچستان میں سڑکوں کا جھال بچھا دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسیمہ میں مسلم لیگ ن کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاانھون نے کہا کہ مسلم لیگ ایک ملک گیر جماعت ہے جو ملک کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ دیا بلوچستان میں حالات کو بہتر بنا کر یک مچی سے لیکر بسیمہ اور وڈر تک سڑکوں کا جھال بچایا ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی وہ ہوتی ہے جو نظر ائے مسلم لیگ نے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈال کر خوشحالی کی جانب قدم رکھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور خاران واشک بسیمہ میرے حلقہ انتخاب ہیں اور ان چار سالوں کے دوران مجھے جو بھی فنڈز ملے وہ میں بلاامتیاز لوگوں کے اجتماعی کاموً ں پر خرچ کیئے بجلی کی فراہمی ہو یا روڈون کی جال ب?چانا سولر کی فراہمی یو یہ سب میری بلاامتیاز ترجیحات رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بسیمہ کے دہی علاقوں میں جہاًں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے دو ہزار کے قریب سولرز کٹ فراہم کروں گا اور نادرہ آفیس کا قیام میونسپل کمیٹی خزانہ آفیس گرلز سکولز کو بس فرائمی ڈیم اور پولیس تیانہ یے سب میرے ترجییات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہ یک مچی یک روڑ تعمیر ہونے سے نہ صرف عام لوگ فیضیاب ہونگے بلکہ کاروباری افراد کو بھی کافی ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور ان ساڑھے چار سالوں میں وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سڑکوں کا جھال بچایا اور لوگوں میں اعتماد کی فضا قائم کیا اور لوگ اب محسوس کررہے ہیں کہ وفاق ہمارا بھی سنتا ہے ۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں ہم کوئی تفریق نہیں کرتے بسیمہ واشک پنجگور میں میں ان چار سالوں کے دوران جو اسکمیں منظور کیں ان اسکیموں کے ثمرات سے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی استعفادہ کررہے ہیں جتنا مسلم لیگ کے لوگ کررہے ہیں ساتھ تاریخ کو وزیر اعظم خاران کا دورہ کرینگے جو تاریخ دورہ ہوگا۔