ڈیرہ اللہ یار: پٹ فیڈر کینا ل میں پانی کی قلت کیخلا ف زمیندار کسان تحریک نے کو ئٹہ کی طرف لا نگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کر دیا زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما ؤ ں مو لانا عبد المجید جتک ، کا مر یڈ حیدر بلو چ،ڈاکٹر قدرت اللہ جما لی ،میر زبیر خان جما لی نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ 2010اور12کے سیلا بو ں کے بعد بلو چستان پٹ فیڈ ر کینال اور کھیرتھر کینال کی مکمل بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے ۔
نہروں کی ڈیسلٹنگ اور ریگو لیشن سسٹم کی بہتری کیلئے آنے والے خطیر رقم کرپشن کی نظر کر دی گئی جبکہ امسال حکو مت نے12کروڑ بجٹ فراہم کیا ہے مگر تا حال ڈی سلٹنگ کیلئے کو ئی ٹینڈر جاری نہیں کیے گئے جس سے خدشہ ہے کہ یہ رقم ہڑپ کرنے کیلئے کا غذی کا روائی مکمل کی جا ری ہے۔
انھو ں نے کہا کہ پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کے بیرون میں ہر سال محکمہ ایری گیشن کی ملی بھگت پچاس فیصد پا نی غیر قانونی پمپنگ مشینیں لگا کر چوری کیا جا تاہے جن سے ایری گیشن افسران رشوت لیتے ہیں جس کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ پا تا ہے ۔
ایری گیشن افسران کی نااہلی اور پانی کی قلت کی وجہ سے گنداخہ تحصیل کی زمینیں بنجر ہو گئیں اور وہاں کے مکین نقل مکا نی کر نے پر مجبور ہیں مگر کسی کے کانو ں پر جو ں تک نہیں رینگتی ۔
انہو ں نے کہا کہ حکو مت زرعی پا نی کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر ئے پا نی کی کمی اور زمینیں غیر آباد ہو نے کی وجہ سے زمیندار اور کسان نان شبینہ کے محتا ج ہو ئے ہیں اس صو رتحا ل کے با عث زمیندار کسان تحر یک کے زیر اہتما م 15اپر یل کو پٹ فیڈر کینال پل قومی شاھراہ پر دھر نا دیا جائیگا اوپھر کو ئٹہ کی طرف لا نگ مارچ کر کے بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھر نا دیا جائیگا۔
پٹ فیڈر کینال میں پانی کی قلت زمیندار وں کا کوئٹہ کیطرف لانگ مارچ کا اعلان
وقتِ اشاعت : April 9 – 2018