|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2018

کرخ : چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک جاوید رفیق نے کہا ہے خضدار رتو ڈیرو شاہراہ سی پیک کا اہم حصہ ہے اس کی تکمیل سے نہ صرف خضدار کے عوام بلکہ سندھ اور پنجاب بھی منسلک ہوگا اس قومی نوعیت کی اہم شاہراہ کی تکمیل سے ان کی رسائی ملکی و عالمی منڈیوں تک بہ آسانی ہوگی ۔ْ

اپریل کے آخر میں تعمیر مکمل ہو گی تعمیراتی کام میں کسی بھی صورت تاخیر کو برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ تعمیر سے پہلے شاہراہ پر اورلوڈ گاڈیوں کی وجہ سے شاہراہ کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں ۔

ڈرائیور حضرات وزن سے زیادہ گاڑیوں کی لوڈنگ سے اجتناب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار شہداد کوٹ رتو دیرو زیر تعمیر شاہراہ کے مختلف حصوں پیکج تھری ،پیکج فور اور پیکج 111 کا معائینہ کے دوران کیا ۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضا زہری نے چیئرمین این ایچ او کو زیر تعمیر قومی شاہراہ کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر بورڈ ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد یوسف بارکزئی ،جنرل منیجر این ایچ او خضدار رمیشن کمار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

چیئرمین این ایچ اے ملک جاوید رفیق نے کہا کہ خضدار شہداد کوٹ رتو دیرو قومی شاہراہ کی فوری تکمیل قومی معیشت اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لئے ضروری ہے اور اس کے بقیہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں قومی شاہراہ کی رہ جانی والی بقیہ تعمیراتی کام اپریل کے اختتام تک ہر صورت مکمل کی جائے کیونکہ سی پیک کے حوالے سے اس شاہراہ کی اہمیت انتہائی زیادہ ہے ۔

اس کے علاوہ خضدار جسے این ایچ اے کے شاہرات کے حوالے سے سنگم کی حیثیت حاصل ہے اسی شاہراہ کو استعمال کرتے ہوئے نصف بلوچستان کی رسائی سندھ اور پنجاب کے معاشی منڈیوں تک رسائی ہو گی اور وہاں کے لوگ بھی بلوچستان خصوصاً گوادر تک کا سفر کم وقت میں طے کر سکیں گے۔

شاہراہ کی تعمیر سے قبل وہاں آور لوڈنگ ہو رہی ہے جو اس شاہراہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے ڈرائیور حضرات اورلوڈنگ سے اجتناب کریں تا کہ قومی شاہراہ کی بہتر حفاظت ہو سکے قبل ازیں این ایچ اے کے چیئرمین ملک جاوید رفیق سے مقامی لوگوں نے ملاقات کی اور کمپنیوں پر عوام کے واجبات کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کمپنی کے زمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کے جوواجبات ہیں فوری طور پر ادا کریں ۔