تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ تربت شہر کو جدید طرز پر ڑھا ل کر یہاں کے مسائل حل کرانے بالخصوص بجلی کامسلہ مستقل کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔
سری کہن تا ناصر آباد ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے الگ فیڈر کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا جبکہ کلاتک فیڈر کو بھی بحال کر کے بجلی کا مسلہ حل کرائینگے۔
سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک نے ایکسین کیسکو مکران بنگل خان مری کو طلب کر کے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کا مسلہ مستقل بنیاد پر حل کرانے میں سنجیدہ ہوں کیوں اس مد میں بھاری فنڈز واپڈا کو جاری کیئے گئے ۔ اپنے فنڈز سے ضلع کیچ میں سینکڑ و ں ٹرانس فارمر زمہیا کئے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے جبکہ سری کہن تا کلاتک ایک الگ فیڈر کے لیئے ساڑھے چار کروڑ روپے فنڈز دیئے گئے جس پر کام مکمل ہے اور اس کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے بجلی کے نظام میں بہتری لانے کے لیئے کافی جدوجہد کی سینکڑوں نئے ٹرانس فارمر مہیا کیئے گئے جبکہ کیسکو کے طلب پر انہیں ہر سہولت دی گئی تاکہ ضلع کیچ میں بجلی کا مسلہ مستقل طور پر حل ہوسکے۔
علاوہ ازیں زیارت سر کے ایک وفد نے جان محمد بلوچ کی سربراہی میں سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقائی مسائل پر آگاہ کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے علاقہ کے مسائل حل کرانے کی متعلقہ ادارے کو ہدایت کی ۔
سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے سیاسی کارکنوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی 2018کے الیکشن میں اپنی بہتریں کارکردگی کی بنیاد پرحصہ لے گی ۔
جب ہمیں حکومت دی گئی تو پورے بلوچستان میں امن و امان کا مسلہ سب سے سنگین تھا مگر ایک مختصر مدت میں قیام امن سمیت ہر حوالے سے بہتر تبدلیا ں لائیں جس کا براہ راست اثر عوام، یہاں کی معیشت اور تعلیم پر پڑا۔ ہماری حکومت نے سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر محکمہ تعلیم سمیت تمام اداروں میں نوکریاں دیں ۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے جو سیاسی کارکنان کی قوت کے ساتھ ہر مشکل صورتحال کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ ہمارے لیئے 2013کے الیکشن سب سے بڑے چیلنج تھے جس میں سرخرو ہوئے اور حکومت لے کر ہر حوالے سے مثال قائم کی۔ اسی طرح2018کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کو بنیاد بنا کر عوام کے پاس جائینگے کیوں کہ عوام ہمارا اثاثہ ہیں ۔
تربت شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : April 10 – 2018