|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2018

 لاہور: نیب  نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائی۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔