گوادر : گوادر ایئر لائن کی حقیقت کھل گئی، چارٹرڈ جہاز کو ایئر لائن سروس کا نام دے کر لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔گزشتہ روز گوادر پہنچنے والی چارٹرڈ پرواز کے پاس کسی ائیر لائن کی این او سی نہیں تھی۔
این او سی ذاتی چارٹرڈ پرواز کی تھی۔ سول ایوی ایشن گوادر کی وضاحت۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع نے گزشتہ روز لاہور سے گوادر آنے والی چارٹرڈ پرواز کے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک ذاتی چارٹرڈ پرواز تھی جسے سوشل میڈیا میں گوادر ائیر لائن بتایا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن گوادر نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ گزشتہ روز لاہور ٹو گوادر آنے والی پرواز گوادر ایئر لائن نہیں تھا بلکہ یہ ایک نجی چارٹرڈ پرواز تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گوادر ائیر لائن کو چلانے کیلئے باقاعدہ این او سی کا ہونا ضروری ہے جو اب تک جاری نہیں ہوا ہے۔ ائیر لائن چلانے کیلئے کم از کم تین پروازوں کا ہونا ضروری ہے اور ساتھ ہی جس روٹس پر ائیر لائن چلانی ہے ان روٹس پر قائم ایئرپورٹس پر اس کے بورڈنگ کاؤنٹر ہونے چاہئے۔
جبکہ اب تک گوادر کے ائیر پورٹ پر ایسا کچھ بھی نہیں۔ نہ ہی اس نام کے ایئر لائن نے گوادر ائیر پورٹ پر بورڈنگ کاؤنٹر کیلئے کوئی درخواست دی ہے۔