|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی : شازیہ بی بی ذیادتی کیس میں ملزم پولیس کے معطل سب انسپکٹر غلام سرور کو بچانے کیلئے قبائلی عمائدین سرگرم ہو گئے ۔

ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حاصل کیئے گئے نمونے سول ہسپتال کی لیبارٹری میں رلنے لگے ملزم کو لاک اپ میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کردی گئیں مشترکہ تحقیقات ٹیم کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطابق شازیہ بی بی ذیادتی کیس میں ایس ایس پی نصیرآباد کی جانب سے تشکیل دی گئی ۔

پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تین روز گزرنے کے باوجود ملزم سے کوئی راز حاصل نہ کرسکی لاک اپ میں ملزم کو گھر جیسی سہولیات فراہم کردی گئیں ریمانڈ ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ملزم کو بچانے کیلئے نصیرآباد کے مختلف قبائلی عمائدین سرگرم ہو چکے ہیں ۔

مزید بتایاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حاصل کیئے گئے نمونے فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سول ہسپتال کی لیبارٹری میں رلنے لگے ہیں ڈی این اے ٹیسٹ فرانزک ایجنسی لاہور تجزیہ کیلئے نہ بھیجے گئے تو ملزم کو فائدہ پہنچے گا ۔