|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2018

خضدار : مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے ایک درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگی دست و قے کے ساتھ پیٹ میں شدید موروڑ شدید اذیت کی حالت میں مقامی ہسپتال میں مریضوں کو لایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے جن پائپوں کو بچھائی گئی ہے وہ پا ئب انتہائی پرانے ہو چکے ہیں مختلف علاقوں سے گذرنے والے پائپوں میں گڑ کا بہنے والا پانی ساتھ ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے یہ پانی مضر صحت بن جاتی ہے ۔

اسی طرح کا ایک واقعہ خضدار کے علاقہ سات مرلہ میں پیش آیا یہاں سے آمد اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے آلودہ پانی پینے کی وجہ سے غلام عمر زہری کے گھر کے پانچ بچے جن میں پانچ سالہ اکرم اللہ ، سات لہ نوبین ، بارہ سالہ ۔ فرحین ، چوبیس سالہ، فرحان اللہ جبکہ نصیر احمد ان کی اہلیہ ان کا بھائی منور اچانک شدید پیٹ کے در د بعدا ازان دست قے میں مبتلا ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی کلینک لے جایا گیا ۔

تو ڈاکٹر نے ان کو بتایا کہ انہوں نے آلودہ شدہ اور مضر صحت پانی پی لیا ہے خضدار کے عوامی حلقوں کی جانب سے پی ایچ ای کے ناقص پانی کی سپلائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایچ ای انسانوں جانوں سے کھیل رہی ہے