کرخ: بی این پی (عوامی ) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بی این پی ایک جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے ہم جمہوری لوگ ہے۔
اور ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل بھی جمہوری سوچ سے ہی ممکن ہے انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہے مگر میدان ہم کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑئینگے چار سال تک عوام کو نظر انداز کرنے والے آج سلائی مشین ،ٹرانسفارمرز تقسیم کر کے لوگوں کے ووٹ خریدنا چاہتے ہیں مگر اب انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو گی نیب اربوں روپے کرپشن کرنے والے کے خلاف کاروائی کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بی این پی (عوامی ) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے یہ کہتے چلے آ رہے ہیں کہ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت کے زریعے تمام مسائل کے حل کی حمایت و جد و جہد کرتے آ رہے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستا ن کے مسائل کا حل بھی جمہوریت سے مضمر ہے ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے اتحاد کے لئے ہماری دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔
مگر یہ بات طے ہیں کہ بی این پی (عوامی ) سیاسی میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑے گی کارکنان انتخابات کی بھر پور تیاری کریں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے نوش جان کر کے اب انتخابات کے قریب آتے ہی مختلف علاقوں میں سلائی مشینیں ،ٹرانسفارمرز تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ نالیاں بھی پختہ کر رہے ہیں۔
چار سال تک سلائی مشین اور ٹرانسفارمروں کو چھپاتے رہے اب پرائیویٹ لوگوں کے زریعے انہیں تقسیم کیا جا رہا ہے ہم نیب سے سوال کرتے ہیں کہ اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے آج سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ با شعور ہو چکے ہیں چند ٹرانسفارمروں ،سلائی مشینوں اور واٹر سپلائی کے بوروں سے انہیں نہیں خریدا جا سکتا
انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہے،اسرار زہری
وقتِ اشاعت : April 19 – 2018