|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2014

گوادر ( بیورورپورٹ ) بلد یاتی انتخا با ت میں حاصل کا میا بی نے ثا بت کر دیا کہ گوادر نیشنل پارٹی کا گڑ ھ ہے ۔ صحت اور تعلیم اولین تر جیح ہیں ۔ صو بے میں چار نئے یو نیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں ۔ بحر بلوچ کو غیر قا نونی ٹرالر نگ سے واگزار کیا جا ئے گا۔ ضلع گوادر میں تعلیم اور صحت کے شعبہ زبوں حالی کا شکا ر ہیں ۔ سا بقہ دور حکومت میں سالانہ پچیس کروڑ روپے حا صل کر نے والے نے سیا ست نہیں تجارت کی ہے ۔ میو نسپل ادارے عوامی مسا ئل کے حل کے لےئے بہتر ین فورم ہیں نومنتخب کونسلران عوامی جز بے سے سر شار ہو کر اپنے حلقہ انتخا ب کی خدمت کر یں ان خیالا ت کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سنیٹر میر حاصل خا ن بزنجو ، صو بائی صدر ڈاکٹر یا سین ، تحصیل گوادر کے صدر عا بدرحیم سہرابی نے سید ظہور شاہ ہاشمی آ ڈیٹو ریم آ رسی ڈی کو نسل گوادر میں پارٹی کارکنوں اور نو منتخب کونسلر ان کے اجتما ع سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی تما م مسا ئل کا حل ہے جمہوریت کے فروغ سے ملک تر قی اور تعمیر کے سفر پر گا مزن ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے کو تر قی دینا چا ہتی ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیمی بجٹ 24اور صحت کا بجٹ 16فیصد مختص کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں بنیا دی سہو لتوں کی فراہمی کے اقدامات ہیچ ہیں تعلیم اور صحت وغیر ہ کے شعبہ انتہا ئی خستہ حال ہیں با لخصو ص دیہی علا قوں میں یہ صورتحال ابتر ہے سالا نہ پچیس کروڑ روپے کا فنڈ حا صل کر نے والوں نے عوامی مسا ئل کو پس پشت ڈال کر اپنی جیبیں بھری ہیں نگور اور دیگر علاقوں کے لوگ بنیا دی سہولتوں کے لےئے پر یشان اور مضطر ب ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ نے نیشنل پارٹی کو بہتر ین مو قع دیا ہے کہ وہ عوام کے بنیادی مسا ئل کے حل کے سا تھ سا تھ تعمیر و ترقی کے کا موں کو فر وغ دے مسا ئل اور مشکلات زیا دہ ہیں لیکن یہ ہما را ایمان ہے کہ ہم ان سے انشاء اللہ اس سے عہد ہ برآ ں ہونگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسا ئل کی بیچ کنی میں اہم درجہ رکھتی ہیں بہت سے تر قی یافتہ ممالک میں تعمیر اور ترقی کے کاموں کا بیڑہ میو نسپل ادارے اٹھار ہے ہیں جو اپنے عوام کو بر یک تھرو دے رہے ہیں نیشنل پارٹی کے نومنتخب بلد یاتی کونسلران اپنے علاقے کے پیچد ہ مسا ئل کے حل میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالر نگ ما ہی گیروں کی بقا اور ذیست کا مسئلہ ہے ما ضی میں اسکو حکومتی سر پر ستی حاصل رہی ہے اور سا بقہ وزیر کی ایما پر بحر بلوچ میں مہلک ٹرالروں کی یلغا ر کی گئی ہے جس کا خمیا زہ ما ہی گیر بھگت رہے ہیں نیشنل پا رٹی بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالر نگ کی اجا زت نہیں دے گی اس کے لےئے مو ثر قا نونی سازی کی جارہی ہے اور ما ہی گیروں کو بہت جلد لیبر کا درجہ بھی حا صل ہوگا جس سے ان کے روزگار کو مکمل تحفظ حا صل ہوگا۔ نظا مت کے فر ائض حفیظ جعفر نے ادا کےئے۔ علا وہ ازیں میر حا صل خا ن بز نجو اور ڈاکٹر یا سین بلوچ نے نگور کے مختلف علاقوں جس میں ڈگارو، جورکان، زیا رت مچھی ۔ قیا کلات ، وشیں ڈور ، دربیلہ ، نو گوڑو شا مل ہیں کا دورہ کیا درایں اثنا پارٹی رہنما درمحمد نگوری نے پارٹی رہنماؤ ں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس مو قع پر نیشنل پارٹی کے رہنما سر دار شیر دل بز نجو ، سی سی کے ممبر منصور بلوچ ، حمید حاجی اور عا بد رحیم سہرابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔