گوادر : گوادر۔ ٹینکر مالکان نے میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی بند کردی۔ شہر بھر میں پانی کا بحران سراٹھانے لگا۔ کئی علاقوں میں پانی نایاب۔ تفصیلا ت کے مطابق بین الاقوامی اہمیت والے علاقے گوادر میں پانی کا بحران شروع ہوگیا ہے ۔بحران میں اس وقت شدت آئی ہے جب میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے والے ٹینکر مالکان نے اپنے واجبات اد ا نہ ہونے پر احتجاجا پانی کی سپلائی بند کردی ہے ۔
پانی کی سپلائی گزشتہ دو دنوں سے بند ہے جس کے بعد گوادر شہر سمیت متاثرہ نواحی علاقوں میں پینے کا پانی نا یاب ہوچکا ہے اور اہمیت والے شہر گوادر میں پانی کی سخت قلت پائی جاتی ہے جس کے بعد لوگ پانی کے حصول کے لےئے سر گرداں ہیں ۔
واضح رہے کہ ٹینکر مالکان کو گزشتہ تین ماہ کے واجبات کی ادائیگی کے لےئے چیک جاری کےئے گئے تھے لیکن صوبائی حکومت نے تاحال رقم ریلیزن نہیں کی ہے جس کی وجہ سے تمام چیکس کیش نہءں ہوسکے جس پر ٹینکر مالکان نے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی ہے اورپانی کی سپلائی واجبات کی ادائیگی سے مشروط کیا گیا ہے ۔
اگر پانی کی سپلائی کا تنازعہ طوالت پکڑ تا ہے تو لوگ بوند بوند پانی کے لےئے ترس جائینگے جو المیہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ شہری حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے پانی سپلائی بند ہونے کافوراً سے پیشتر نوٹس لیا جائے ۔
گوادر ٹینکر مالکان نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پرپانی سپلائی بند کر دی ، شہر میں پانی بحران شدید
وقتِ اشاعت : April 23 – 2018