|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2018

گوادر: گوادر سمیت ضلع بھر میں پانی کا بحران شدید اختیار کرگیا ۔شہریوں کیطرف سے گھروں میں ذخیرہ شدہ پانی ختم ۔شدید گرمی اور بجلی کی نایابی سے شہری بلبلا اُٹھے ۔آل پارٹیز کا شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی مظاہرہ،ملا فاضل چوک سے جیونی چوک تک ریلی ،حکمرانوں کی بے حسی کیخلاف شدید نعرہ بازی عوام کے نمائندے سیرسپاٹوں اور حلمران خواب خرخوشی میں مبتلا ہے ۔عوام پانی کی بوند کی بوند بوند کو ترس رہی ہے لگتا ہے بیچارے عوام کی کسی کو فکر نہیں ۔

انتظامیہ اور حکمران ہماری صبر کا مزید امتحان نہ لیں گوادر سمیت ضلع بھر میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی بحران کا مستقل حل تلاش کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی کا سلسلہ وقت کے ساتھ مزید سخت کیا جائے گا۔

گوادر میں 30اپریل کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرانے کا علان آل پارٹیز کے رہنماؤں کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق گوادر سمیت ضلع بھر میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے ۔ٹینکرزمالکان کی طرف سے رقوم کی عدم ادائیگیوں کے باعث ہڑتال پر جانے کے سبب ضلع بھر میں پانی کی سپلائی نظام بھی معطل ہے ۔

شہریوں کیطرف سے گھروں میں ذخیرہ شدہ پانی بھی ختم ہونے کو ہے ۔گوادر اور گردونوح میں شدید گرمی پانی اور بجلی کی نایابی سے شہریوں کا بُراحال ہے جس کی وجہ سے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کیطرف سے احتجاجی کا سلسلہ بھی شروعکردیا ہے گیا ہے گزشتہ روز گوادر اور ضلع بھر میں پانی اور بجلی کی شدید ریلی نکالی گئی اور شہدائے جیوانی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ اس وقت گوادر بھر میں پانی جا بحران شدت اختیار کرگیا ہے شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے مگر گوادر کے منتخب عوامی نمائندے غیر ملکی سیر سپاٹوں اور حکمران خواب خرگوش میں مبتلا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کا مبارک مہینہ بھی قریب ہے ایسالگتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا ذرا برا براحسان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 30اپریل کو گوادر میں صبح 6تا شام 6بجے تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے کہدہ علی،جمعیت علماء اسلام کے نسیم پیر بخش،مولانا عبدالہادی،بی این پی کے حسین واڈیلہ،جماعت اسلامی کے سعید احمد ،پاکستان پیپلز پارٹی کے افضل جان ،مسلم لیگ ن کے محمد بزنجو ،جبکہ نظامت کے فرائض وائس چیئرمین بلدیہ گوادر حاجی مولابخش نے ادا کئے ۔