گوادر : گوادر میں پانی اور بجلی کے بحران کا مستقل اور دیر پاء4 حل تلاش کیا جائے۔ صو بائی حکومت چینی کمپنی کے پلانٹ سے استفادہ حاصل کر ے۔ پانی کی سپلائی میں تعطل سے بچنے کے لےئے ٹینکروں کے واجبات بروقت ادا کےئے جائیں۔ چےئر مین میونسپل کمیٹی گوادر عابدر حیم سہرابی کا پر یس کانفرنس سے خطاب۔
گزشتہ روز چےئر مین میو نسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی نے اپنے دفتر میں پانی اور بجلی بحران کے حوالے سے پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ قلیل بارشوں کے باعث گوادر میں یہ چوتھی بار ہے کہ گوادر شہر سمیت ضلع کی آدھی آبادی کو پینے کا پانی ٹینکرز کے ذریعے پا فراہم کیا جا رہاہے اور سابقہ پانی بحران سے بھی نمٹنے کے لےئے ٹینکرز کا حل ڈھونڈا گیا تھا جو ہنوز جاری ہے۔
لیکن اس وقت پانی کی قلت نے بحرانی کیفیت اختیار کی ہے جس کی وجہ سے پیا س کے مارے شہری اور خواتین بھی سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کر نے پر مجبور ہیں مگر صوبائی اور قومی سر براہان حکومت صورتحال کی سنگینی کا ادراک رکھتے ہوئے ٹینکرز مالکان کے بل کی ادائیگی میں تاخیر کر تے ہیں جس کا خمیازہ شہری اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چائینیز کمپنی نے سمندری پانی کو میٹھا کر نے کا پلانٹ بھی قائم کیا ہے جس کا پانی سستے داموں میں حاصل ہوسکتا ہے لیکن اس طرف صوبائی حکومت کا دھیان نہیں ہے اور مہنگے داموں سے زیادہ مسافت کے فاصلے سے پانی حاصل کیا جارہا ہے جو سمجھ سے با لاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر شہر میں بجلی کا بحران بھی شروع ہوچکا ہے اورگرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ بجلی کی خراب صورتحال نے جنم لیا ہے جس کی وجہ کیسکو کی طر ف سے گوادر کے ساتھ سوتیلا سلوک ہے کیسکو بجلی کی تقسیم و تر سیل کا ادارہ ہونے کے باوجود تاروں کی تبد یلی، ٹرانس کی مرمت اور ڈیمانڈ میں اضافے کے ساتھ نئے ٹرانس کی فراہمی، فنی خرابی کی بروقت مرمت اور گوادر شہر کی بڑی آبادی کے تناسب سے عملہ کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
جسکا ذمہ دار نہ صرف کیسکو کے مقامی افسران ہیں بلکہ کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کی پا لیسی ہے کہ وہ صرف ان علاقوں اوراضلاع کو سہو لیات فراہم کرتے ہیں جہاں صوبے کی اعلیٰ حکومت قیادت کا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتو ں کے بعد رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے جس کے دوران حکومت شہریوں کو اشیائے خور دونوش کی قیمتوں میں ریلیف کی کوشش کی جاتی ہے مگر اہلیان گوادر کے لےئے اس رمضان میں پانی کی فراہمی سے بڑھ کر کوئی اور ریلیف نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکروں کے واجبات کی عدم ادائیگی سے پانی کی قلت معمول بن گیا ہے چیف سیکر یڑی اور صوبے کے اختیا ر داروں کو واجبات کی ادائیگی کا ایسا نظام وضع کر نا ہوگا تاکہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ صوبے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن سمجھنے والے سی پیک کے ماتھے کے جھومرگوادر کے شہریوں کی پریشان حالی اور زندگی کی اہم تر ین ضروریات سے محرومی کے کرب کو محسوس کر یں اور اپنے اختیارات اور فنڈز کو استعمال کر تے ہوئے گوادر کے ان بنیادی مسائل کے حل کے لےئے فوری اقدامات کےئے جائیں۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کے کونسلران عر فان یار، مولابخش محمد، ملطب اسماعیل ، موسیٰ اور مسما? حمید ہ بھی موجود تھے۔
دریں اثناء4 پانی کی قلت پر آل پارٹیز گوادر کااجلاس۔ دو مئی کو شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑ تال کا اعلان۔ احتجاجی موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔ گوادر شہر اور دوسرے متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت پر اپنے آئند ہ کا لا ئحہ عمل طے کر نے کے لےئے آل پارٹیز گوادر کا اجلا س گزشتہ روز بی این پی ( مینگل ) کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلا س میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی قلت جاری ہے اور اب تک صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مر بوط حکمت عملی سامنے لانے کے لےئے کوششیں نا پید ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں کی آبادی پینے کے پانی کے لےئے مضطرب ہے جس کے پیش نظر آل پارٹیز دو مئی کو شہر میں پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے اور شام کو احتجاجی موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔
آل پارٹیز نے انجمن تاجران گوادر اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس انسانی اور اجمتاعی مسئلہ کے حل کے لےئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی، بی این پی ( مینگل) ، بی این پی ( عوامی)، جمعیت علمائے اسلام ( ف) ، جماعت اسلامی، ن لیگ، پی پی پی اور بی ایس او(پجار ) کے رہنماء4 شر یک تھے۔
دریں اثناء4 گوادر، واٹر ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کر دی۔ گوادر اور گرد و نواح میں پانی کی سپلائی شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹر ٹینکرز مالکان نے بارہ روز سے جاری ہڑتال ختم کرکے پانی کی سپلائی شروع کردی۔ پیر کے روز ٹینکرز پانی لانے کے لئے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ کئی ماہ کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹینکرز مالکان نے احتجاجاً 20اپریل سے پانی کی سپلائی بند کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے گوادر اور گرد و نواح میں پانی کا شدید بحران شروع ہوا تھا۔
زرائع کے مطابق ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی کوششوں سے چیف سکریٹری بلوچستان نے ٹینکرز مالکان کے واجبات جاری کر دیئے ہیں۔ جس پر ٹینکرز مالکان نے اپنا ہڑتال ختم کرکے پیر کے روز سے سپلائی شروع کردی۔
گوادر میں پانی اور بجلی کے بحران کا مستقل اور دیرپاحل تلاش کیاجائے ، عابد سہرابی
وقتِ اشاعت : May 1 – 2018