وڈھ: وڈھ پولیس کی ناک کے نیچے تلے اور درجنوں چوکیداروں کی موجودگی میں وڈھ بازار میں ایک ہی قبیلے کے لوگوں کے دکانوں کو آئے روز تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں کے ذریعے اڑانا معمول بن گیا ہے۔ وڈھ بازار کے اندر تین دکانوں کو دھماکے سے اڑایا گیا ، پہلا دھماکہ فروری کے مہینے اور آج دوسراد ھماکہ اسی ایک شخص کے دکان میں ٹارگٹ کرکے کیا گیا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرادھماکہ شام ڈھلتے ہی وڈھ بازار کے مین چوراہے پر ہوا ، چند روز قبل شا م کو جو دھماکہ ہوا وہاں یو بی ایل بینک قائم ہے اور گزشتہ روز جو دھماکہ ہو ا بازار کے عین وسط میں جہاں نادر ا آفس قائم ہے لیکن اس کے باوجود کہ وڈھ پولیس ان تمام واقعات کی روک تھا میں بری طر ح ناکام دکھا ئی دے رہا یا وڈھ پولیس کی منشاء کے مطابق یہ تمام دھماکے ایک ہی قبائل لوگوں کے دکھانوں میں وقفے وقفے ہورہا ہے اور انتظامیہ اس بارے میں خاموشی تماشائی بناہوا ہے ۔
وڈھ، بازار کے اندرتین دکانوں کو دھماکے سے اڑا دیاگیا
وقتِ اشاعت : May 8 – 2018