کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ قدرتی دولت سے مالا مال خطے کی حقیقی وارث بلوچ عوام اس 21 صدی میں بھی زندگی کے تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جب بھی بلوچ عوام نے اپنے قومی حقوق اور وسائل پر اپنے حق واختیار کی بات کی تو حکمرانوں نے ظلم وجبر کے ذریعے سے بلوچوں کی سیاسی اور جمہوری آواز کو بزور طاقت دبانے اور کچلنے کی کوشش کی ان خیالات کااظہار بی این پی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن اور ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری ‘ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان موسیٰ بلوچ ‘ یونس بلوچ‘کامریڈ منان بلوچ‘ثناء بلوچ مسرور نے نیو بلوچ آباد مشرقی بائی پاس یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہاکہ اقتدار تک رسائی مراعات اور مفادات کی حصول ہماری سیاسی جدوجہد کا منزل نہیں بلوچستان کی حفاظت ساحل اور وسائل پر مکمل حق وحاکمیت کی حصول کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کی ذریعے قومی تحریک کو آگے بڑھانے کی خاطر جاری مظالم اور ناانصافیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے آج سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ عوام کو پسماندگیوں کی طرف دھکیلنے اور اقلیت میں بدلنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اپنے حواریوں کے ذریعے سے توسیع پسماندانہ عزائم میں مصروف عمل ہے تاکہ بلوچ عوام کو اپنے حق حاکمیت سے محروم رکھا جاسکے اور بلوچستان کے قدرتی وسائل پر اپنا دائمی قبضہ قائم رکھ سکے بلوچستان کی حفاظت اور دفاع کیلئے بی این پی وہ واحد جماعت ہے کے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے جانوں کی نذرانہ دیکر اسٹیبلشمنٹ اور ان کی توسیع پسماندانہ عزائم رکھنے والے عناصر کے سامنے مشکلات پیدا کررکھا ہے اور بی این پی کے کارکنوں نے یہ عہد کررکھا ہے کہ وہ ہر حالت میں اپنے وطن کی ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے شہدائے کے حرمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ آنے والے تندیلیوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بی این پی کے کارکنوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ واپنے قومی اور وطنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پارٹی کی تنظیمی اداروں کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اپنے جملہ تونائیوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ 19جنوری کو عظیم حریت پسند رہنماء بلوچ پشتون اتحاد کے داعی بی این پی کے بانی رہنماء ملک عبدالعلی خان کاکڑ مرحوم کے پانچویں برسی کے سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں 2بجے تعزیتی ریفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے ملک صاحب کے لازوال اور ناقابل فراموش قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلسے میں شرکت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔آخر میں یونٹ کے نئے عہدیداروں کے انتخابات کے سلسلے میں موسیٰ بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی کامریڈ عبدالمنان بلوچ ، یونٹ سیکرٹری ، عزیز اللہ بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور محمد اسحاق بنگلزئی ضلعی کونسلر منتخب ہوئے ۔