|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2018

خضدار : کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ زاوہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ،ڈرائیور سمیت پانچ مسافر موقع پر جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت پینتیس افراد زخمی ہو گئے۔

جا ں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر کی نگرانی میں لیویز فورس نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی گئی ،زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ مین آرسی ڈی روڈ پر زاوہ تحصیل باغبانہ خضدار کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہلے سے حادثہ کا شکار ٹرک سے ٹکرا کر کلابازیاں کھاتی ہوئی ۔

دور جا گری جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور سمیت پانچ افراد نصیب اللہ ولد عبد الحکیم ، محمد ابراہیم ولد کوملان ، جلال خان ولد نامعلوم ، جاور ولد باری خان ، ریا صدین ولد امان خان جان بحق اور حمد شاہ ، محمد سلیم ، نعمت شاہ ، جہانگیر، ثناء اللہ ، زبیرانی ، مہربان ، عبد اللہ ، علی گل ، دراز خان یار محمد ، حسن ، وزیر احمد ناز بی بی ، بنا ء ناز ، مقدس سمیت 35 افراد شدید زخمی ہوئے ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے جوان اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر کی نگرانی میں مو قع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو لیویز فورس اورایدھی کی گاڑیوں میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا زخمی مسافروں کو کہنا تھا کہ ڈرائیور تیز رفتاری کر رہا تھا انہیں منع کیا گیا مگر وہ تیز رفتاری سے باز نہیں آیا اور ان کی غیر زمہ داری کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں نہ صرف ان کی جان چلی گئی بلکہ متعدد اور افراد بھی زندگی کی بازی ہار گئے ۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب ٹو لسبیلہ سیکشن میں موٹر وے پولیس نہیں جس کی وجہ سے ڈرائیور حضرات تیز رفتار کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اس سیکشن میں بھی موٹر وے پولیس تعینات کیا جائے گا ۔