گوادر : گوادرشہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن تاحال برقرار۔ گر ڈ میں آ گ لگنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی۔ کیسکو ٹیم مرمت میں مصروف۔ دو دن کے بعد بجلی کی بحالی کا امکان ۔ کیسکو ذرائع۔ بجلی منقطع ہونے سے شہری بلبلا اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اہمیت والے شہر گوادر میں گزشتہ رات سے بجلی سپلائی معطل ہے پورے شہر اور نواحی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بجلی کی سپلائی گوادر گرڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے منطقع ہوگئی ہے آگ لگنے کے باعث گوادر گرڈ کے تینوں فیڈرز کو سپلائی کرنے والے آلات سمیت مین کیبل جل چکے ہیں ۔
تاہم کیسکو گوادر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خرابی کو دور کر نے کے لےئے تربت گرڈ اور کوئٹہ سے کیسکو کے ماہر ین کی ٹیم گوادر پہنچ چکی ہے اور متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لےئے کا م شروع کیاجا چکاہے ۔
کیسکو ذرائع کے مطابق مرمت کے کام میں مز ید دو دن لگ سکتے ہیں اور دو دن کے بعد شہر میں جز وی طور پر بجلی کی سپلائی کا امکان ہے۔ شا ید سٹی فیڈر میں آج شام تک بجلی بحال ہوجائے۔ تاہم بجلی کی طویل بر یک ڈاؤن کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے ۔
شد ید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے ہیں اور ان کے زندگی کے معمولات انتہائی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں ۔ اگر بجلی کا بر یک ڈاؤن مز ید طول پکڑ گیا تو شہر میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوسکتی ہے جو بحرانی کیفیت میں بھی بدل سکتا ہے۔شہری حلقوں نے فنی خرابی کو فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گوادر، گرڈاسٹیشن میں آگ لگنے سے بجلی کی سپلائی معطل
وقتِ اشاعت : May 13 – 2018