گوادر : قائمقام صدرو چےئر مین سنیٹ نے چائینز کمپنی کے واٹر پلانٹ سے پانی کی سپلائی کا افتتاح کر دیا ۔ پلانٹ سے یو میہ دو لاکھ 64ہزار گیلن پانی مہیا کی جا سکے گی۔ گوادربندرگاہ علاقائی اور ملکی تقد یر میں دیر پاء ترقی کا ضامن بن جائے گا۔
ڈیسلینشین پلانٹ گرانقدر تحفہ ہے ۔ درخواست کر تے ہیں کہ پلانٹ کا استعداد کار بڑھا کر اس کو یومیہ تیس لاکھ گیلن پانی کا پلانٹ بنا یا جائے۔ چائینز کمپنی سوشل سیکٹر کو مستحکم بنانے کے لےئے بھی اقدامات کر ے ۔ قائمقام صدر و چےئر مین سنیٹ میرصادق سنجرانی اور دیگر تقر یب سے خطاب۔
قائمقام صدر و چےئر مین سنیٹ میر صا دق سنجرانی نے گزشتہ روز گوادربندرگاہ پر چائینز کمپنی کی جانب سے لگائے گئے ڈیسلیشنین پلانٹ سے گوادر شہر کو پانی کی سپلائی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ خطہ کی منفرد بند ر گا ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے باقی ممالک بھی استفادہ حاصل کرینگے گوادر بندرگاہ سے عالمی سر مایہ کاری کو مہمیز ملے گی جس سے بالخصوص ایشیاء میں معاشی انقلاب برپا ہوگا ۔
ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی اور معدنی وسا ئل سے مالا مال صوبہ ہے جن کو استعمال میں لاکر اس خطہ کے باسیوں کی تقد یر بدلنے میں کوئی دیر نہیں لگ سکتی ہمار ا پہلا مطالبہ بھی یہی ہے کہ بلوچستان کے قدرتی اور معدنی وسائل کو استعمال میں لایا جائے تاکہ غر بت اور پسماندگی کے اثرات ہمیشہ ہمیشہ کے لےئے غارت ہوجائیں ۔ ون بلٹ ون روڑ کا منصوبہ ساؤ تھ ایشیاء میں غیر معمولی تبد یلیوں کا نقیب بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چائنیز کمپنی کی جانب سے ڈیسلیشنن پلانٹ اہلیان گوادر کے لےئے تحفہ ہے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ اینڈ کمپنی کی جانب سے فقیر کالونی میں پا ک چا ئنا اسکول اور ریڈ کراس کے تحت اسپتال کا قیام بھی عمل میں لا چکا ہے جو مستحسن اقدامات ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو تعلیم اورصحت کی سہو لیا ت سے کماحقہ مستفید ہونے کا موقع ملے گا ۔
ا نہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر میں پانی بحران جاری ہے یہ پلانٹ بحران کے خاتمہ کے لےئے معاون ثابت ہوگا کیونکہ ما ہ صیام بھی شروع ہونے والا ہے ما ہ صیام میں پانی کی سپلائی سے شہر یوں کے مشکلات میں کمی واقع ہوسکتی ہے ابھی یہ پلانٹ دولاکھ سے زیادہ گیلن پانی پیدا کررہا ہے چائینز کمپنی سے درخواست کر تے ہیں ۔
اس کا حجم تیس لاکھ تک بڑھایا جا ئے تاکہ پانی بحران پر مستقل قابوپا یا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کا مستقبل روشن ہے آئندہ دو برس کے بعد گوادر شہر جد ید شہر وں کی صف میں کھڑا ہوجائے گا ، سی پیک کی کامیابی گوادر شہر کے مرعون منت ہے۔
فی الحال بنیادی سہو لیات نا پید ہیں لیکن ترقی کے ساتھ ساتھ شہر ی سہو لیات کی بھی فراوانی ہوسکتی ہے چائینز کمپنی سے توقع ہے کہ وہ شہر کے سوشل سیکٹر کی ترقی میں بھی اپنا ہاتھ بٹھا ئیگی۔
انہوں نے کہا کہ چائنیزکی جانب سے سمینٹ فیکٹری قائم کی جارہی ہے فیکٹری کے قیام کے بعد تقر یبا 8لوگوں کو روزگار مل جائے جبکہ وہ عنقر یب چائنا جارہے ہیں جہاں چینی صدر سے ملاقات کر کے بلوچستان کے لےئے مز ید منصوبے لیکر آئینگے بلوچستان میں اس وقت سر مایہ کاری کی اشد ضرورت ہے بیرون سر مایہ کاری کو ہر ممکن سازگار ماحول فراہم کرینگے۔
تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ اینڈ کمپنی مسٹر باؤ ژنگ باؤ ژنگ نے کہا کہ گوادر بند ر گاہ کو مثالی بندرگاہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہم گوادر شہر میں شہری سہو لیات کی فراہمی کے لےئے معاونت کر رہے ہیں پانی کے پلانٹ سے اہلیان گوادر کے لےئے پینے پانی کامسئلہ کسی حد تک حل ہوجائے گا ہماری معاونت کا یہ جزبہ جاری رہے گا آئند ہ تین سالوں کے دوران گوادر شہر مثالی اور جد ید شہر میں تبد یل ہوجائے گا۔
تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر کہد ہ بابر نے کہا کہ گوادر ہمارا پنا شہر ہے آج خوشی کا موقع ہے کہ گوادر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لےئے ایک کوشش کو عملی شکل دی گئی ہے ۔
گوادر میں تعلیم اور بنیا دی سہو لیات کو دیر پاء اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات کےئے جائیں تاکہ ترقی کے ثمرات مقامی لوگوں تک پہنچ جائیں مقامی لوگوں کے حقوق کے لےئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور اگر مزید موقع ملا تو مقامی لوگوں کی وکالت کر تے رہینگے ۔ تقر یب سے ضلع کونسل گوادر کے ناظم کہدہ بابو گلاب نے بھی خطاب کیا۔
گوادر واٹر پلانٹ کا افتتاح یومیہ دو لاکھ 64 ہزار گیلن پانی مہیا کر یگا
وقتِ اشاعت : May 16 – 2018