|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2014

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم کے متحد ہونے کا وقت آگیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ملک سے شرپسندوں کے خاتمے سے دہشت گردی کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائےگا اور اگر ان دہشت گردوں کو ختم کردیا جائے تو ملک میں پولیو اور ڈرون حملوں کا نام ونشان بھی نہیں رہے گا۔ دوسری جانب آصفہ بھٹوز ررداری نے اپنے پیغام میں کراچی میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ واقعے کی تحقیقات کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ آج کراچی، مانسہرہ اورپنجگور میں  انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کے حملے میں  ولیو ٹیم کی 2 خواتین رضا کاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔