|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2018

اسپین نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں الویرو موراٹا اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اسپین نے صرف 3اسٹرائیکرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

اسپین کے کوچ جیولین لوپیٹگوئی نے پیر کو ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جہاں ایویرو موراٹا، سیچ فیبریگاس، مارکوس الونسو اور پیڈرو عالمی کپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

سب سے حیران کن فیصلہ موراٹا کا اخراج ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں اسپین کے لیے 5 گول اسکور کیے تھے اور ان کو شامل نہ کرنے پر کافی حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

23 رکنی اسکواڈ میں 8 دفاعی کھلاڑی، 3 گول کیپر، 9 مڈفیلڈر اور صرف 3 اسٹرائیکر شامل ہیں اور ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ٹورنامنٹ کے لیے صرف تین اسٹرائیکر منتخب کرنے پر ہسپانوی کوچ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔