|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2018

قلات: قلات میں کوہنگ کے مکینوں کا سوئی گیس کی بندش اور اوور بلنگ کے خلاف شدید احتجاج سوئی گیس عملہ غائب ہو نے پر مظاہرین نے نے ڈپٹی کمشنر قلات کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمود شاہ کررہے تھے ۔

اس موقع پر مظاہرین نے سوئی گیس کی جانب سے بھیجے گئے اوور بلز بھی میڈیا کو دیکھا ئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین کو گیس تو فراہم نہیں کر تی مگر پھر بھی صارفین کو ہزاروں روپے کے اوور بلنگ بھیجنے کا سلسلہ جاری ہیں ۔

انہوں نے سوئی حکام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین کو سوئی گیس فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور اب میٹرز اور گیس پائپ لائن کی کرایہ وصول کر نا چاہتی ہیں جو کسی بھی صورت ہمیں قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قلات کے صارفین ایسے اوور بلنگ سے تنگ آچکے ہیں جو کمپنی کی جانب سے ہر ماہ صارفین کو بھیجا جاتا ہیں انہوں نے کہا کہ کمپنی کے میٹر ریڈرز گھر بیٹھے ریڈنگ لکھتے رہتے ہیں ۔

انہوں توفیق نہیں ہو تی کہ وہ گھر گھر جاکر میٹرز کو موجودہ پوزیشن لاکھ دیں انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے میٹرز نہیں چلتے تو اس میں صارفین کا کیا قصور ہیں سوئی گیس کمپنی کو بھی بخوبی معلوم ہیکہ وہ قلات کے صارفین کو گیس فراہم نہیں کررہے ہیں پھر بھی اوور بلنگ کر نا سمجھ سے بالاتر ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

رخشان ڈویژن کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا
کوئٹہ (خ ن)محکمہ ریونیوحکومت بلو چستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے موجودہ کوئٹہ اور قلات ڈویثرن کو تقسیم کرتے ہوئے رخشان ڈویثرن کے نام سے ایک نیا ڈویثرن تشکیل دیا گیاہے جس میں نوشکی ،چاغی ،خاران اور واشک ڈسٹرکٹ شامل ہونگے اور اسکا ہیڈ کوارٹربمقام خاران ہوگا۔

مذکورہ رخشان ڈویثر ن کے قیام کے بعد کوئٹہ ڈویثرن میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ ڈسٹرکٹ پشین اور ڈسٹرکٹ،قلعہ عبداللہ ،قلات ڈویثرن میں ڈسٹرکٹ خضدار،ڈسٹرکٹ قلات ،ڈسٹرکٹ مستونگ،ڈسٹرکٹ لسبیلہ،ڈسٹرکٹ آواران،اورڈسٹرکٹ شہید سکندآباد جبکہ نو تشکیل شدہ رخشان ڈویثرن میں ڈسٹرکٹ نوشکی ،ڈسٹرکٹ چاغی،ڈسٹرکٹ خاران اور ڈسٹرکٹ واشک شامل ہونگے۔