نیویارک: امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کے مطابق دہشت گردی اورمشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔
امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں کی نجکاری کا مقصد اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے اور اس اقدام سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچیچ میں 49 فیصد تک سرمایہ کاری کا بڑھنا متحرک معیشت کا ثبوت ہے اور پاکستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے بعد معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
دہشتگردی اور مشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، امریکی اخبار
وقتِ اشاعت : January 25 – 2014