اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے ماحولیات کے منصوبوں کے لیے 728 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پاکستان میں ماحولیات کے چار مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
728 ملین ڈالر میں سے 188 ملین ڈالر ہائیڈرو میٹ اور ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ پر خرچ ہوں گے جب کہ صوبہ سندھ میں بیراجز کی بہتری کے لیے 140 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
ماہرین کو توقع ہے کہ سندھ کے سکھر اور گڈو بیراج کی بہتری سے 1.3 ملین کیوسک پانی زیادہ مل سکے گا۔
728 ملین ڈالرمیں سے صوبہ پنجاب میں دو سو ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے یہ رقم پنجاب سٹیز پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔ سٹیز پراجیکٹ کے زریعے پنجاب میں مقامی حکومتوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔