بیلہ : حب سے آواران جانے والی منی بس حا دثے کا شکار ڈرائیور کلینر سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق 19افراد شدید زخمی سول ہسپتال بیلہ میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل حادثہ جھا ؤ کے قریب ارء کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب سے آواران جانے والی منی بس جس میں لیویز فورس آواران کے اہلکار سوار تھے جو کہ حب سے منی بس کے زریعے آواران جارہے تھے کہ جھا ؤ کے قریب ارء کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں منی بس ڈرائیور نوراللہ ولد داد کریم قوم بلوچ ساکن حسن پیر آواران اور لیویز اہلکار صغیر احمد ولد عبد القادر قوم بلوچ ساکن نوکجو مشکے سمیت دیگر دو افراد سمیت چار افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جن میں دو افراد کی نعشیں جھا ؤ منتقل کردی گئیں ۔
جب کہ انیس دیگر شدید زخمی اہلکار جن میں محمد شعیب ولد گل محمد جھا ؤ شندی محمد وسیم ولد محمد حمزہ جھاؤ محمد جان ولد فیض محمد جھاؤ محمد عرفان ولد غلام حیدر مشکے اسداللہ ولد رحمت اللہ مشکے خلیل احمد ولد جمعہ خان خضدار ضمیر احمد ولد عبد الصمد ساکن وندر اویس ولد عبد الواحد مشکے نجیب اللہ ولد فدا حسین جھا ؤ کورک فرید ولد عبد الوحید حافظ ریاض ولد مامی ساکن جھاؤ کورک عتیق ولد رحمت اللہ ساکن مشکے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس جھاؤ ایمبولینس اور لیویز فورس کی گاڑیوں کے زریعے سول ہسپتال بیلہ پہنچا دیئے گئے ۔
جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا واقع کی اطلا ع پاتے ہی تحصیلدار بیلہ عبد الجلیل کھوسہ نائب تحصیلدار حبیب اللہ کھوسہ ایس ایچ او بیلہ محمد امین لاسی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین آواران محمد انور عمرانی چیئرمین جھاؤ محمد یوسف میروانی تحصیلدار جھاؤ سمیت آواران ملیشیا ء اور ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رزاکا ر بھی ایمر جنسی میں سول ہسپتال بیلہ میں موجود رہے جبکہ جھاؤ انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر کے واقع ی مزید تفتیش شروع کردی ۔
واضع رہے کہ آواران کے لیویز اہلکار تین دن کی چھٹیاں حب میں گزارنے کے بعد اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کے لئے آواران جارہے تھے جو کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔
آواران ، جھاؤ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ،3لیویزاہلکاروں سمیت4افراد جاں بحق 19افراد زخمی
وقتِ اشاعت : May 28 – 2018