|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے حلقہ بندیوں کے خلاف 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملک کے 8 اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ،جہلم ،چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردے دیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہرنشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھاجائے۔

یاد رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔