کوئٹہ : کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (کیو آر سی اے )کے ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر کرکٹ اکیڈمی کا بلوچستان میں کوئی وجود نہیں گزشتہ دو سال سے کوئٹہ گلیڈیٹر کی انتظامیہ نے سکول ٹورنامنٹ کے علاوہ کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں کی ۔
حالیہ کراچی جم خانہ میں شامل کوئٹہ گلیڈیٹر کرکٹ اکیڈمی کے نام سے ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیم کا کوئٹہ ریجن کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ٹیم میں ہماری مشاورت شامل ہے، ٹیم میں پسند ناپسند کی بنیادپر سلیکشن ہوتی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ ٹیم کی سلیکشن کس بنیاد پر ہوتی ہے ٹیم میں کوئٹہ کے علاوہ کراچی سے بھی کچھ لاڈلے کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے ۔
پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر انتظامیہ کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کو بائی پاس کرکے ایونٹ میں ٹیم کو انٹر کرایا جاتا ہے اور سلیکشن بھی خود کرتا ہے انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ اگر اس قسم کی سرگرمی میں کوئٹہ ریجن کو بائی پاس کیا یا اعتماد میں نہیں لیاگا تو ہم ایسے ایونٹ میں اپنے کھلاڑیوں کوشرکت سے روک سکتے ہیں ۔
حالیہ ٹور نامنٹ میں بھی ہم نے کھلاڑیوں کو واپس کر سکتے تھے لیکن کرکٹ کے فروغ کیلئے اس اقدام سے گریز کیا بیان میں کوئٹہ گلیڈیٹر انتظامیہ کو تنبیہ کیا کہ اگر آئندہ ایسے ایونٹ میں کوئٹہ ریجن کو بائی پاس کیاگیا تو ہم ہر اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہونگے ۔